وزیراعلی سندھ سے سری لنکا کے سابق صدر مہندا راجاپکشا کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

جمعہ 23 جون 2017 18:49

وزیراعلی سندھ سے سری لنکا کے سابق صدر مہندا راجاپکشا کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2017ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے سری لنکا کے سابق صدر مہندا راجاپکشا نے جمعہ کو وزیراعلی ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں صوبائی وزرا میر ہزار خان بجارانی، سینیٹر سلیم ماندوی والا، وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت و دیگر اعلی حکام موجود تھے۔ دریں اثنا وزیراعلی سندھ نے سابق سریلنکن صدر اور انکے وفد کو سندھی ٹوپی، اجرک اور وزیراعلی سندھ کا سوونیئر بھی پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں