وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری سے ٹیلی فونک رابطہ

کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکے سے قیمتی انسانی جانوں کی ضیاء پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا

جمعہ 23 جون 2017 22:49

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری سے ٹیلی فونک رابطہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری سے ٹیلی فونک رابطہ کرتے ہوئے کوئٹہ میں ہونے والے م دھماکے سے قیمتی انسانی جانوں کی ضیاء پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا،وزیراعلیٰ سندھ نے شہداء کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا،انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو دہشتگردی نبرد آزما کے لئے ہر قسم کی مدد کی یقین دہانی کرائی،انہوں نے مزید کہا کہ دہشگردی کے ناسور کا قومی جذبے سے مل کر مقابلہ کیا جاسکتا ہے ،تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کو اختلافات بالاتر رکھ کر دہشتگردی کے خلاف مل کر کام کرنا ہوگا،بعد ازاں وزیراعلیٰ سندھ نے بلوچستان حکومت کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ شدید زخمیوں کو اگر کراچی بھیجا جائے تو سندھ حکومت ہر قسم کی مدد کے لیے حاضر ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں