کراچی سائٹ ایریا میں فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے قتل کا مقدمہ درج

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 24 جون 2017 15:54

کراچی سائٹ ایریا میں فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے قتل کا مقدمہ درج
 کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 جون ۔2017ء) کراچی کے سائٹ ایریا میں فائرنگ سے شہید ہونے والے 4 اہلکاروں کے قتل کا مقدمہ دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سائٹ ایریا کے علاقے میں قتل ہونے والے 4 اہلکاروں کے قتل کا مقدمہ سب انسپکٹر اشرف مغل کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے جس میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ دوسری جانب حملے میں شہید چار پولیس اہلکار کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی ہے۔ حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ہیلمٹ پہنے دہشتگردوں کو فائرنگ کرتے اور فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔جمعہ کے روز سائٹ ایریا میں حبیب بینک چورنگی کے قریب پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں اے ایس آئی سمیت 4 اہلکار شہید ہو گئے تھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں