22اگست کے واقعہ کے بعد 23اگست کو ہمیں مشکل ترین فیصلے کرنے پڑے ،آج بھی استقامت کیساتھ اپنے موقف پر قائم ہیں،ڈاکٹر فاروق ستار

تحریک کی چار دہائیو ں پر محیط جدو جہد مائوں بہنوں بزرگوں اور عوام کی امانت ہے،تحفظ کارکنا ن و ذمہ داران سمیت ہم سب کی ذمہ داری ہے

ہفتہ 24 جون 2017 22:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) متحدہ قومی موومنٹ(پاکستان)کے چیپٹر برائے ریاست ہائے متحدہ امریکا کے زیراہتمام دعوت افطار جمعتہ الوداع کے روز منعقدکی گئی،اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیوا یم پاکستان کے کنونیر ڈاکٹر فاروق ستار نے امریکا میں مقیم اوورسیزکے کارکنان کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی کہ انہوں نے انتہائی مختصر نوٹس پر یہ نمائندہ دعوت افطار منعقد کیا ۔

اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے کارکنا ن اوران کے اہلخانہ اور اس کے علاوہ دعوت افطار میں شریک پاکستان کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اپنے قیمتی وقت میں سے وقت نکال کر اس اجتماع کو رونق بخشی ڈاکٹر فاروق ستار نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کو مختلف چیلینجز درپیش ہیں ،پاکستان میں کارکنان و ذمہ داران بڑی ہمت و حوصلے کے ساتھ ان مسائل کا مقابلہ کررہے ہیں ایسے میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کاتعاون کلیدی اہمیت کا حامل ہے ،22اگست کے واقعہ کے بعد 23اگست کوہمیں مشکل ترین فیصلے کرنے پڑے اور آج بھی ہم استقامت کے ساتھ اپنے موقف پر قائم ہیں کہ ہمیں اس تحریک کو بچاناہے جو ایسی مائوں کی امانت ہے جو آج بھی اپنے پیاروں کے انتظار میں آنکھین پتھرائے بیٹھی ہیں یہ تحریک ان بزرگوں اثاثہ ہے جنہوں نے نظریئے اور مقصد کیلئے اپنے جوان بیٹوں کو زمین کی آغوش کے سپرد کیا ہمارے پیش نظر چاردہائیوں کی لازوال جدوجہد ہے جس کا تحفظ ہم سب کی اجتماعی زمہ داری ہے ۔

(جاری ہے)

اس جدوجہد کے اس مرحلے پر بھی وہ پاکستان کمیونٹی جو بیرون ملک مقیم ہے بالخصوص امریکا و کینیڈا میں مقیم ہیں ان پر بڑ ی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس موقع پر تحریک کے بازو بنیں آ ج کا یہ نمائندہ اجتماع اس بات کی عکاسی کررہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے دل بھی ہمارے ساتھ دھڑکتے ہیںاور وہ اتنا ہی پاکستان کے مستقبل کیلئے پریشان ہیں جتنا کہ کوئی اور پاکستانی اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے میں امریکا کی تنظیم سازی کے حوالے سے بھی کچھ باتیں آپ کے گوشت گزار کرنا چاہوں گا،کہ تنظیم سازی کا عمل تحریک کو جلا بخشنے کیلئے بنیادی اہمیت کا حامل ہے ۔

تنظیم نو کا مقصد قطعا یہ نہیں کہ جس کو ہٹایہ جارہا ہے اس کی کارکردگی درست نہیں بلکہ تنظیم نو میں کسی کو ہٹایہ نہیں جاتا صرف اسکی ذمہ داریاں تبدیل ہوتی ہیں ،ایم کیوایم ایک ایسی منظم اور متحرک سیاسی جماعت ہے جس کے کارکنان اور ذمہ داران ہما وقت اپنے مقصد کے حصول کیلئے کوشا ں رہتے ہیں،اسی مقصد کے حصول کو پیش نظررکھتے ہوئے ایم کیو ایم (پاکستان)یو ایس اے چیپٹرکی تنظیم نو کا اعلان کیا جارہا ہے ،سب سے پہلے چار جوائنٹ آرگنائزرز کے ناموں کا اعلان کیا جاتا ہے جس میں وکیل احمد جمالی (سابق صوبائی رکن اسمبلی سندھ)،اسد صدیقی ،ارشد حسین ،اور معید صدیقی(سابق رکن سندھ اسمبلی )،اس کے بعد یو ایس چیپٹر کے آرگنائزر ز کے اعلان کا مرحلہ آیا تو شرکاء کا تجسس قابل دید تھا ۔

تالیوں کی گونج میں ڈاکٹر فاروق ستار نے عدنان صدیقی کے نام کااعلان بحیثیت آرگنائزر یو ایس چیپٹر کیا۔اس کے بعد ڈاکٹر فاروق ستار نے 13رکنی سینٹرل کمیٹی ،فرحت حسیب خان،رانا فرحد،ڈاکٹر انور احمد ،وسیم زیدی، عشرت حسین ، ڈاکٹر یاسر ،میجر نجمی ،محمد ظہیر،شہزاد بیگ ،الطاف علی ،ھدیٰ خان ،سید محی الدین اور عمار فاروقی ،چار رکن مشاورتی کمیٹی جو سابق آرگنائزرز پر مشتمل تھی ،اعجاز صدیقی ،کمال ظفر ،عبادالرحمٰن اور جنید فہمی کے ناموں کا اعلان کیا ،ڈاکٹرفاروق ستار نے نومنتخب ذمہ داران کو اپنے اور رابطہ کمیٹی (پاکستان)کی جانب سے مبارکباد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ تمام ساتھی عصر حاضر میں ایم کیو ایم (پاکستان)کو درپیش چیلینجز کو سامنے رکھتے ہوئے اپنی حکمت عملی ترتیب دینگے ،فاروق ستار نے کہ مجھے کوئی شک نہیں کہ یہ باصلاحیت ساتھی اپنی ذمہ داریوں کو خوب نبھائیںگے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں