عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے جدوجہد کرنیوالوں سمیت سب کو عید مبارک

صدر و وزیر اعظم عید کے موقع پر قوم کی بیٹی کی رہائی کے حوالے سے اپنے وعدوں کو یاد رکھیں، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی

اتوار 25 جون 2017 18:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2017ء) وزیر اعظم نواز شریف نے منصب سنبھالنے کے بعد وعدہ کیا تھا کہ وہ قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکی جیل سے جلد باعزت رہائی دلوائیں گے ، اس کے ساتھ صدر پاکستان ممنون حسین نے بھی ملک کے صدارت سنبھالنے سے قبل وعدہ کیا تھا کہ وہ صدر بننے کے بعد ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہائی دلوائیں گے۔

لیکن ان دونوں شخصیات نے آج تک اپنے وعدوں کو پورانہیں کیا۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ، یہ 27ویں عید اپنے بچوں ، والدہ اور وطن سے دور جیل میں گذر رہی ہے۔ اس کے باوجود پوری قوم کو عید کی مبارکباد دیتی ہوں اور ساتھ ہی یہ بھی پیغام دیتی ہوں کہ وہ عید کے ان پرمسرت لمحوں میں قوم کی بیٹی کی رہائی کیلئے دعائوں سمیت اپنی جدوجہد بھی جاری رکھیں۔

(جاری ہے)

عید الفطر کے موقع پر عافیہ سیکریٹریٹ سے اپنے پیغام میں ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے مزید کہا کہ ماضی میں ایسے متعدد مواقع آئے کہ جب ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو باعزت رہائی دلوائی جاسکتی تھی لیکن حکومت نے ان مواقعوں کو ضائع کیا۔

عا فیہ کی استقامت کو سلام کر تے ہیں جس نے اس جج کو بھی معا ف کر دیا جس نے اسے 86سا ل کی نا جا ئز سزا سنا ئی اور پو ری دنیا سے اپیل کی اس کے نام پر کو ئی اشتعال انگیزی نہ کی جا ئے۔ان کا کہنا تھا کہ عافیہ رہائی تک ان کی جدوجہد جاری رہے گی۔ امریکہ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو ناکردہ جرائم کی سزا دی جارہی ہے اور ان کی قید سے آزادی کیلئے پاکستان سمیت دنیا بھر میں آواز اٹھائی جارہی ہے لیکن اس سلسلے میں جو ذمہ داریاں حکومت پر عائد ہوتی ہیں انہیں آج تک پورا نہیں کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی والدہ اور بچے عید کے دن بھی اپنی ماں اور بیٹی کا انتظار کریں۔ ان کے تکلیف ا حساس حکمرانوں کو ہونا چاہئے۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ رمضان المبارک میں عوام نے قوم کی بیٹی کی رہائی کیلئے دعائیں کیں ، دعائوں کے سلسلے کو یاد رکھا جائے۔ پوری قوم کو جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی جانب سے ان بچوں اور والدہ کی جانب عید کی مبارکباد دیتی ہوں اور اس موقع پر اس عزم کا اظہار کرتی ہوں کہ قوم کی بیٹی کی رہائی تک جدوجہد جاری رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں