عید الفطر کی تعطیلات کے دوران عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کیلئے تینوں دن صفائی ستھرائی کا عمل جاری رکھا جائے، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی

اتوار 25 جون 2017 19:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2017ء) عید الفطر کی تعطیلات کے دوران عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کیلئے عید کے تینوں دن صفائی ستھرائی اور کچرے کی منتقلی کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی غلام نے بلدیاتی افسران کے ہمراہ نماز عید کیلئے مختلف عید گاہوں اور امام بارگاہوںمیں کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کیاایڈمنسٹریٹر نے عیدگاہوں اور امام بارگاہوں کے منتظمین سے ملاقات کی منتظمین نے انتظامیہ بلدیہ غربی کی جانب سے نماز عید کیلئے کیئے جانے والے انتظامات کی تعریف کی ایڈمنسٹریٹر نے موقع پر موجود بلدیاتی افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام یونین کونسلوں میں موجود مساجد، امام بارگاہوں کے اطراف اور نماز عید کے دیگر اجتمات کے مقامات پر صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے کئے جانے والے اقدامات کو برق رفتاری سے مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ چونے اور جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ کو بھی یقینی بنایا جائے عید الفطر کی تعطیلات کے دوران بلدیہ غربی کی حدود میں موجود تمام علاقوں میں صفائی ستھرائی اور کچرے کی منتقلی کیلئے تمام تر موجود ہلکی و بھاری مشینری ،گاڑیوں اور افرادی قوت کا استعمال یقینی بنایا جائے ایڈمنسٹریٹر نے بلدیاتی افسران و عملہ کو نماز عید کے بہترین ا نتظامات کرنے پر شاباشی دیتے ہوئے کہا کہ عید کی تعطیلات کے دوران بھی سہولیات کی فراہمی کے عمل کو اسی طرح جاری رکھاجائے موقع پر موجود افسران نے ایڈمنسٹریٹر کو عید الفطر کے موقع پر کئے جانے والے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بلدیہ غربی کی حدود میں موجود تمام عید گاہوں میں صفائی ستھرائی کے امور مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ مساجد اور امام بارگاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کی صورتحال کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ عید الفطر کی تعطیلات کے دوران عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کیلئے صفائی ستھرائی اور کچرے کی منتقلی کا کام عید کے تینوں دن تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں