سانحہ بہاولپور نے پورے پاکستان کو افسردہ کر دیا ہے ،مصطفی کمال

عوام کو آئل ٹینکر سے دور نہ رکھنا انتظامیہ کی نااہلی اورغفلت ہے، غفلت کا مظاہرہ کرنے پر انتظامیہ کیخلا ف سخت قانونی کارروائی کی جائے،چیئرمین پاک سرزمین پارٹی

اتوار 25 جون 2017 20:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2017ء) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ سانحہ بہاولپور پاکستان کی تاریخ کا دلخراش واقعہ ہے جس پر پوری قوم افسردہ ہے اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ سانحہ احمد پور شرقیہ انتہائی دردناک اور اندوہناک اور قیامت خیز واقعہ ہے اس پر جتنا بھی افسوس کیا جائے کم ہے،ہر پاکستانی کی آنکھ اس واقع پر نم ہیانہوں نے کہا کہ عوام کو آئل ٹینکر سے دور نہ رکھنا انتظامیہ کی نااہلی اورغفلت یے۔

(جاری ہے)

انہوں نے احمد پورشرقیہ بھاولپور کے قریب آئل ٹینکرالٹنے سے آگ بھڑک اٹھنے اور اس کے نتیجے میں سو سے زائد افراد کے جھلس کر جاں بحق ہو جانے پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کیا انہوں نے جاں بحق ہونے والے شہریوں کے لواحقین سے دلی افسوس و ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور جاں بحور ہونے والوں کیلئے دعائے مغفرت،درجات کی بلندی اور زخمیوں کے لئے جلد صحتیابی کیلئے دعاکی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں