فاروق ستار، رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیرز و اراکین کی شہداء، اسیروں اور لاپتہ کارکنان کے گھروں پر آمد

شہداء ، اسیروں اور لاپتہ کارکنان کے اہل خانہ کو عیدی اور میٹھائیاں دی اور انہیں عید کی خوشیوں میں شامل کیا

بدھ 28 جون 2017 13:44

فاروق ستار، رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیرز و اراکین کی شہداء، اسیروں اور لاپتہ کارکنان کے گھروں پر آمد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) عید الفطر کے موقع پر متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار، رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیرز و اراکین، ڈسٹرکٹ کمیٹیز کے ذمہ داران، حق پرست اراکین اسمبلی، حق پرست ڈسٹرکٹ چیئرمین اور وائس چیئرمین، حق پرست بلدیاتی نمائندگان اور ٹاؤن و یوسیز کے ذمہ داران نے حق پرست شہداء ، اسیروں اور لاپتہ کارکنان کے گھروں پر جاکر ان کے اہل خانہ سے ملاقاتیں کی اور ان کے ساتھ عید کی خوشیوں میں شامل ہوئے۔

اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں ایم کیو ایم (پاکستان) کے سربراہ ڈاکٹر محمد فاروق ستار، رکن رابطہ کمیٹی عادل خان، ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے انچارج و حق پرست رکن سندھ اسمبلی کامران فاروق، ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے جوائنٹ انچارجز شہبار علی، طیب ہاشمی اور اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی، حق پرست اراکین اسمبلی، حق پرست بلدیاتی نمائندگان اور ٹاؤن و یوسیز کے ذمہ داران نے ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے حق پرست شہداء ، اسیروں اور لاپتہ کارکنان کے گھروں پر گئے اور انکے اہل خانہ سے ملاقات کرکے انہیں ایم کیو ایم (پاکستان) کی جانب سے عیدی اور میٹھائیاں دیں۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ویسٹ میں ایم کیو ایم (پاکستان) رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیر کہف الوریٰ، اراکین رابطہ کمیٹی محمد حسین، راشد سبزواری، اظہار احمد خان، خواجہ سہیل منصور، سید شکیل احمد، عبد الحسیب اور عبدالوسیم، ڈسٹرکٹ ویسٹ کے انچارج عبدالحق و اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی، حق پرست اراکین اسمبلی محبوب عالم ، سیف الدین خالد، کامران اختر، سلمان مجاہد بلوچ، مظاہر امیر، اقبال قادری، حق پرست بلدیاتی نمائندگان اور ٹاؤن و یوسیز کے ذمہ داران نے اورنگی ، قصبہ علیگڑھ کالونی، بلدیہ کالونی، سرجانی کالونی اور پاک کالونی کے حق پرست شہداء ، اسیروں اور لاپتہ کارکنان کے گھروں پر گئے اور انکے اہل خانہ سے ملاقات کرکے انہیں ایم کیو ایم (پاکستان) کی جانب سے عیدی اور میٹھائیاں دیں۔

اسی طرح ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ایم کیو ایم (پاکستان) رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیر کنور نوید جمیل، اراکین رابطہ کمیٹی سید امین الحق، خواجہ اظہار الحسن، کمال ملک، حق پرست اراکین اسمبلی وسیم قریشی، جمال احمد، ریحان ظفر، حاجی انور، عظیم فاروقی، ڈسٹرکٹ سینٹرل کے حق پرست ڈسٹرکٹ چیئرمین ریحان ہاشمی، وائس چیئرمین سید شاکر علی، ڈسٹرکٹ کمیٹی کے انچارج ارشد شاہ، جوائنٹ انچارجز عباس جعفری، ذیشان و اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی،حق پرست بلدیاتی نمائندگان اور ٹاؤن و یوسیز کے ذمہ داران نے ڈسٹرکٹ سینٹرل کے حق پرست شہداء ، اسیروں اور لاپتہ کارکنان کے گھروں پر گئے اور انکے اہل خانہ سے ملاقات کرکے انہیں ایم کیو ایم (پاکستان) کی جانب سے عیدی اور میٹھائیاں دیں۔

ڈسٹرکٹ ایسٹ میں ایم کیو ایم (پاکستان) رابطہ کمیٹی کے رکن و حق پرست رکن سندھ اسمبلی سید فیصل سبزواری، رکن رابطہ کمیٹی و حق پرست نامزد امیدوار برائے پی ایس 114 کامران ٹیسوری، ڈسٹرکٹ ایسٹ کے انچارج اسامہ قادری و اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی، حق پرست رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی، حق پرست بلدیاتی نمائندگان اور ٹاؤن و یوسیز کے ذمہ داران نے پی آئی بی کالونی، گلشن اقبال، محمود آباد سمیت ڈسٹرکٹ ایسٹ کے مختلف علاقوں کے حق پرست شہداء ، اسیروں اور لاپتہ کارکنان کے گھروں پر گئے اور انکے اہل خانہ سے ملاقات کرکے انہیں ایم کیو ایم (پاکستان) کی جانب سے عیدی اور میٹھائیاں دیں۔

ڈسٹرکٹ ملیر کورنگی میں ایم کیو ایم (پاکستان) رابطہ کمیٹی اراکین جاوید کاظمی، عارف خان ایڈوکیٹ، زاہد منصوری، ابوبکر، شاہد علی، فیض احمد فیضی، ڈسٹرکٹ ملیر کورنگی کے انچارج و حق پرست رکن اسمبلی خالد عمر و اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی، حق پرست اراکین اسمبلی عامر معین پیرزادہ، ساجد احمد، ندیم راضی، نشاد ضیاء، اقبال محمد علی، حق پرست وائس چیئرمین ڈسٹرکٹ کورنگی احمر، حق پرست بلدیاتی نمائندگان اور ٹاؤن و یوسیز کے ذمہ داران نے کورنگی، لانڈھی، ملیر اور شاہ فیصل کے حق پرست شہداء ، اسیروں اور لاپتہ کارکنان کے گھروں پر گئے اور انکے اہل خانہ سے ملاقات کرکے انہیں ایم کیو ایم (پاکستان) کی جانب سے عیدی اور میٹھائیاں دیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں