کراچی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ضلع ایسٹ اور سینٹرل میں کارروائی،

3افراد کو حراست میں لے لیا تینوں افرادکوغیر ملکی ایجنسیوں سے تعلقات کی بنا پر گرفتار کیا گیاہے،تینوں افراد کوکال ٹریسنگ کی مدد سے گرفتار کیا گیا، ذرائع

پیر 21 اگست 2017 13:31

کراچی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ضلع ایسٹ اور سینٹرل میں کارروائی،
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2017ء) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی کے علاقے ضلع ایسٹ اور سینٹرل میں کارروائی کرتے ہوئے 3 افراد کو حراست میں لے لیا ہے، گرفتار افراد کو کال ٹریسنگ کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے رات گئے ضلع ایسٹ اور سینٹرل میں کارروائی کی ، اس دوران تین افراد کو حراست میں لیا گیا۔ذرائع نے بتایاکہ گرفتار تینوں افرادکوغیر ملکی ایجنسیوں سے تعلقات کی بنا پر گرفتار کیا گیاہے۔ گرفتار افراد کو کال ٹریسنگ کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے، جن سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں