ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا

پیر 21 اگست 2017 14:03

ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء)ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس کل( منگل)کراچی میں ہو گا۔

(جاری ہے)

رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ ماہِ ذوالحج 1438ھ کے چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کے لئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس آج (منگل) بعد از نمازِ عصر دفتر محکمہٴ موسمیات، موسمیات چورنگی یونیورسٹی روڈ کراچی میں منعقد ہو گا۔ عوام چاند کے بارے میںشہادت یا معلومات فراہم کرنے کے لئے ان نمبروں 0300-9285203 ,0321-2484604 , 99261404 , 99261403 پر رابطہ کریں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں