وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی دلکش بیٹنگ نے دل موہ لئے

مراد علی شاہ نے جشن آزادی کی مناسبت سے دوستانہ میچ میں آل راونڈرپرفارمنس سے سب کو حیران کردیا،تین گھنٹے تک مسلسل کرکٹ کھیلی اورٹیم کومیچ بھی جتوادیا

پیر 21 اگست 2017 14:11

وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی دلکش بیٹنگ نے دل موہ لئے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اگست2017ء) سندھ کے کپتان کرکٹ کے میدان میں چھا گئے۔ مراد علی شاہ نے جشن آزادی کی مناسبت سے دوستانہ میچ میں آل راونڈرپرفارمنس سے سب کو حیران کردیا۔ انھوں نے تین گھنٹے تک مسلسل کرکٹ کھیلی اورٹیم کومیچ بھی جتوادیا۔وزیراعلی سندھ کی دھواں دھاراننگز نے سب کے دل موہ لئے۔ یہ اننگز کرکٹ کیمیدان میں کھیلی گئی۔

(جاری ہے)

این ای ڈی یونیورسٹی میں دوستانہ میچ ہوا تواین ای ڈی المنائے الیون کے کپتان مرادعلی شاہ نے ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا۔انھوں نے اننگ کا آغاز کیا تو گرانڈکیچاروں اطراف دلکش اسٹروکس کھیلے۔وہ جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 16 گیندوں پر 27رنزبناکرآٹ ہوئے۔مراد علی شاہ کی ٹیم نے این ای ڈی الیون کو دس اوورز میں 107رنز کا ٹارگٹ دیا۔شائقین کرکٹ وزیراعلی سندھ کی فٹنس پرحیران تھے۔وزیراعلی سندھ کی آل رانڈرپرفارمنس سے این ای ڈی الیون 89رنزپر ڈھیرہوگئی۔دوستانہ میچ میں سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم سمیت قومی کرکٹرز نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں