جب تک پارٹی کے ساتھ ایم کیو ایم کا نام جڑا ہے متحدہ بانی کو آکسیجن ملتی رہے گی‘پاک سرزمین پارٹی

پیر 21 اگست 2017 15:15

جب تک پارٹی کے ساتھ ایم کیو ایم کا نام جڑا ہے متحدہ بانی کو آکسیجن ملتی رہے گی‘پاک سرزمین پارٹی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اگست2017ء) پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ امید ہے ایم کیو ایم اے پی سی میں غدار وطن کے خلاف واضح موقف اختیار کرے گی‘ جب تک پارٹی کے ساتھ ایم کیو ایم کا نام جڑا ہے متحدہ بانی کو آکسیجن ملتی رہے گی‘ ہم ’’را‘‘ کا ایجنٹ متحدہ بانی اور اس کے حواریوں کو کہتے ہیں‘ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان نے کہا کہ لندن سے مکمل لاتعلقی کرچکے ہیں‘ اے پی سی میں ملک کی سلامتی کے خلاف بات کریں گے‘ ہم شہر کی بہتری کیلئے سب کے پاس جائیں گے‘ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا کہ مہاجر قاتل اور مہاجر مقتول کی سیاست نہیں ہونے دیں گے‘ ہماری صفوں میں مقتول تو مل جائے گا قاتل نہیں ملے گا۔

پیر کو ایم کیو ایم پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی کے رہنمائوں نے میڈیا سے گفتگو کی اس موقع پر پی ایس پی کے رہنما انیس ایڈووکیٹ نے کہا کہ ایم کیو ایم رہنمائوں نے اے پی سی میں شرکت کید عوت دی پی ایس پی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرے گی۔

(جاری ہے)

امید ہے کل ایم کیو ایم غدار وطن کے خلاف واضح موقف اختیار کرے گی۔ ایم کیو ایم اب کراچی کی آواز کو سن رہی ہے جب تک پارٹی کے ساتھ ایم کیو ایم کا نام جڑا رہے گا متحدہ بانی کو آکسیجن ملتی رہے گی۔

اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کل آل پارٹیز کانفرنس کرنے جارہی ہے کل کی اے پی سی میں متفقہ قرارداد لائیں گے لندن سے مکمل لاتعلقی کرچکے ہیں ہم کل ملک کی سلامتی کے خلاف سازشوں پر بات کریں گے۔ ہم بانی ایم کیو ایم سے لاتعلقی کرچکے ہیں یہی کافی ہے انہوں نے کہا کہ ہم شہر کی بہتری کے لئے سب کے پاس جائیں گے۔ اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا کہ مجاہر قاتل اور مہاجر مقتول کی سیاست نہیں ہونے دیں گے ہماری صفوں میں مقتول تو مل جائے گا لیکن قاتل نہیں ملے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں