کراچی ، پاک سرزمین پارٹی کا کل ایم کیو ایم پاکستان کی کل جماعتی کانفرنس میں شرکت کا اعلان

ایم کیو ایم بھارتی ایجنٹ الطاف حسین او ر ساتھیوں کے بارے میں واضح موقف اپنا کر آج یوم نجات کو موثر بنائے گی ، مرکزی رہنما انیس ایڈووکیٹ کی میڈیا سے گفتگو

پیر 21 اگست 2017 15:43

کراچی ، پاک سرزمین پارٹی کا کل  ایم کیو ایم پاکستان کی کل جماعتی کانفرنس میں شرکت کا اعلان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2017ء) پاک سرزمین پارٹی نے کل ( منگل ) کو متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی کل جماعتی کانفرنس میں شرکت کا اعلان کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان ملک دشمن بھارتی ایجنٹ الطاف حسین اور اس کے ساتھیوں کے بارے میں واضح موقف اپنا کر آج کے یوم نجات کو موثر بنائے گی ۔

(جاری ہے)

یہ بات پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی رہنما انیس ایڈووکیٹ نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما عامر خان و فیصل سبزاواری سمیت دیگر سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کہی انیس ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہمارے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنمائوں سے پہلے سے ہی رابطے تھے اور اب ان کی جانب سے وفد نے ملاقات کرکے آج آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہم ان کے اس اقدام کو ویلکم کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ سندھ اور بالخصوص کراچی کے مسائل مل بیٹھ کر ایک متفقہ حکمت عملی کے تحت حل کریں پی ایس بی پی کے رہنما نے کہا کہ ہم توقع رکھتے ہیں کہ جس طرح ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے سب کواکٹھا کرنے میں پہل کی ہے وہ اسی طرح الطاف حسین سے کی جانے والی یوم نجات کے موقع پر ان کے حوالے سے اپنا موقف پیش کرینگے اور یوم نجات کو موثر بنائے گی انہوں نے کہا کہ بھائیوں کو بھائیوں سے لڑا کر سیاست چمکانا الطاف حسین کی پالیسی ہے جس کو ختم کرکے بھائی چارے کی پالیسی وقت کرنا چاہتے ہیں جس کیلئے ضروری ہے کہ حکومت ، حکومتی ادارے اور اسٹیبلشمنٹ الطاف حسین اور اس کے ساتھیوں کو کڑی سے کڑی سزا دے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پہلے سے ہی الطاف حسین سے اعلان لاتعلقی کرچکے ہیں اور یہ بات ریکارڈ پر موجود ہے لہذا مزید وضاحتیں دینے کی ضرورت نہیں ہمارا پروگرام عوام کی خدمت کرنا ہے اور یہ آپس میں مل بیٹھ کر باہمی حکمت عملی کے بغیر ایک دوسرے کیخلاف سازشوں سے نہیں کیا جاسکتا لہذا ہم نے آل پارٹیز کانفرنس بلائی ہے اور اس میں تمام مسائل پر سیر حاصل گفتگو کی جائے گی جن میں کراچی ، ملک کیخلاف سازشوں ، بلدیاتی نظام اور کرپشن کے معاملات شامل ہیں اس موقع پر فیصل سبزاواری نے کہا کہ ہم مہاجروں کے خون سے اپنے ہاتھ رنگنے کی بجائے بھائی چارے کے ذریعے عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں اور توقع ہے کہ اس میں تمام حصہ دار اپنا اپنا حصہ ایمانداری سے ڈالیں گے

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں