طب کے شعبے میں پیرا میڈیکل اسٹاف ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے سید ناصر حسین شاہ

سوشل سیکو رٹی کے ملا زمین و افسران و پیرا میڈیکل اسٹاف محنت کشوں کے معیا ری علاج و ادویا ت کی فراہمی کو ًیقینی بنائیں وزیر محنت سندھ کا تقریب سے خطاب

پیر 21 اگست 2017 16:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2017ء) طب کے میدان میں پیرا میڈیکل و نرسنگ اسٹاف ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں جن کے مسائل ترجیحی بنیا دوں پر حل کیئے جائینگے ،ان خیالا ت کا اظہا رصوبا ئی وزیر محنت ،ٹرانسپورٹ و اطلا عات سید نا صر حسین شاہ نے پیرا میڈیکل اسٹاف ایسو سی ایشن سندھ ایمپلا ئز سوشل سیکوریٹی انسٹی ٹیوشن اورسیسی آفیسرز مینجمنٹ فائونڈیشن سندھ کے اشتراک سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ، تقریب تقسیم ایوارڈ اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے نو منتخب عہدیداران و ممبران سے حلف برادری کی تقریب کے مو قع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے اپنے خطاب میں کیا ۔

اس مو قعہ پر نعمان شیخ ،عبداللہ بلو چ ،فرید انصاری ،محترمہ نا ز بلو چ سمیت دیگر عہدیدران نے بھی تقریب سے خطاب کیا ،جبکہ اس مو قعہ پر سیکریٹری لیبر سندھ رشید سولنگی ،کمشنر سوشل سیکوریٹی محمد فاروق لغاری ،وائس کمشنر سوشل سیکوریٹی شاہ محمدشاہ اور میڈیکل ایڈوائزر ممتاز علی شیخ سمیت دیگر افسران بھی موجو د تھے ۔

(جاری ہے)

صوبا ئی وزیر نے اس مو قعہ پر کہا کہ سوشل سیکوریٹی کے ملا زمین ،افسران ،پیرامیڈیکل اسٹاف ،ڈاکٹرز اور نرسنگ اسٹاف محنت کشوں کے میعاری علا ج و معالجہ ،طبی سہو لیا ت اور ادویا ت کی فراہمی کو یقینی بنا ئیں ،انہو ں نے یہ بھی کہا کہ سوشل سیکورٹی کے سندھ کے بڑ ے اسپتالوں سمیت دیگر طبی مراکز میں محنت کشو ں کے علا ج و معالجہ کیلئے ادویا ت پا کستان کی معروف اور نیک نا م کمپنیز سے خریدی جا ئیں جبکہ معیارپر کسی بھی قسم کی سودے بازی قبول نہ کی جائے ،اسکے علاوہ ادویا ت کی خریداری کے سلسلے میںتمام تر قانو نی تقاضو ں کو پو را کیا جائے ،صوبائی وزیر نے کہا کہ آج کی تقریب میں جتنے مطالبا ت پیش کیئے گئے او رمشکلات و تکا لیف بیا ن کی گئیں ان تمام کابغور ہمدردانہ جا ئزہ لیا جا ئیگا،اور انکے حل کیلئے ہر ممکنا ً اقدامات کیئے جا ئینگے ،انہو ں نے کہا کہ چیئرمین بلا ول بھٹو کی واضع ہدایا ت ہے کہ ایسے تمام اداروںکا جنکا تعلق براہ راست محنت کشوں سے ہے ان کا خاص خیال رکھا جائے اور تمام تر مسائل حل کیئے جا ئیں ،نا صر حسین شاہ نے کہا کہ عبداللہ بلوچ کی سیسی کیلئے بڑی خدمات ہیں جنھوں نے ذوالفقار علی بھٹو کے وژن کو عملی جا معہ پہنا یا ۔

انہوں نے کہا کہ سعید غنی اگرچہ کچھ عرصے وزیر محنت رہے تا ہم انہو ں نے تھو ڑے عرصے میں بہترین کا م کیئے جنکے لیئے ہیں انھیں خراج تحسین پیش کرتا ہو ں ،میری کوشش ہو گی کہ میں سعید غنی کے بنائے ہو ئے ٹریک پر چلو ں حکومت کی نیک نا می اور محنت کشوں کی فلا ح بہبو د کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہو گا کیو نکہ محنت کشوں کے بچے ہمارے بچے ہیں اور انکی بہتری کیلئے اقدامات ہم سب کی مشترکہ ذمے داری ہے ،انہو ں نے کہا کہ سیسی ملا زمین کے سن کو ٹا ،اپ گریڈیشن ،سنیا رٹی لسٹ ،ہا ئو سنگ اسکیم ،پینشن ،پروموشن ،فائیلنگ سسٹم سمیت دیگر تمام مطالبات کا گورننگ با ڈی میں ہمدردی سے جا ئزہ لیا جا ئیگا،اور عمل درآمد کیلئے ہر ممکنہ قانونی اقدامات کیئے جا ئینگے ۔

صوبا ئی وزیر نے کہا کہ ادارے کو مزید بہتر بنانے کیلئے عملی اقدامات کیئے جا ئینگے ،محنت کشوں کی رجسٹریشن کیلئے شفاف نظام قائم کیا جائیگا،اس مو قعہ پر صوبائی وزیر نے پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن سندھ ایمپلا ئز سوشل سیکوریٹی انسی ٹیوشن کے نو منتخب عہدیداران و ممبران سے حلف لیا اور حلف اٹھا نے والوں کو مبارکبا د پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ بیمارمحنت کشو ں کی خدمات مزید بہتر انداز میں کرینگے اور محنت کشوں کی خدمت ڈیوٹی سمجھ کر کرنے کے ساتھ ساتھ عبا دت سمجھ کر بھی کرینگے ،تقریب کے مو قعہ پر میزبا نوں کی جانب سے مہمانوں کو سندھ کا روائتی تحفہ اجرک پیش کی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں