کراچی، عدالت نے پیپلز پارٹی کے کارکن کے قتل کیس میں ایم کیوایم کے پانچ کارکنان کو اشتہاری قرار دے دیا

پیر 21 اگست 2017 16:43

کراچی، عدالت نے پیپلز پارٹی کے کارکن کے قتل کیس میں ایم کیوایم کے پانچ کارکنان کو اشتہاری قرار دے دیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2017ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے یوسی 8پر حملہ اور پیپلز پارٹی کے کارکن کے قتل کیس میں ایم کیوایم کے 5 کارکنان کو اشتہاری قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

پیرکوایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار شکیل بنارسی کو عدالت میں پیش کیا گیا عدالت نے دو مقدمات میں ایم کیو ایم 5کارکنان کو اشتہاری قرار دیا ملزمان میں ملزمان میں اورنگی کے جوائنٹ سیکٹر ممبر افسر زیدی ، یونٹ انچارج منظور عالم عرف باکھڑا عادل عرف پگلہ،ذوالفقار عرف ذلفی اور کاشف بھی مفرور ملزمان میں شامل ہیں پولیس کے مطابق ملزمان نے دسمبر 2012میں پیپلز پارٹی کے رکن اعجاز کو قتل کیا ملزمان نے یوسی 8سیکٹر b/4کے آفس پر حملہ کیا ،حملے میں فیض ہلاک جبکہ دو افراد زخمی ہوئے ملزمان نے واردات ایم کیو ایم کی اعلی قیادت کے حکم پر کی ملزمان کے خلاف تھانہ پاکستان بازار میں مقدمات درج ہیں عدالت نے سماعت ستمبر تک ملتوی کردی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں