ْاحتساب عدالت نے ڈھائی ارب روپے سے زائد کوئلہ کرپشن ریفرنس کی سماعت 16 ستمبر تک ملتوی کردی

پیر 21 اگست 2017 16:49

ْاحتساب عدالت نے ڈھائی ارب روپے سے زائد کوئلہ کرپشن ریفرنس کی سماعت 16 ستمبر تک ملتوی کردی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2017ء) احتساب عدالت نے ڈھائی ارب روپے سے زائد کوئلہ کرپشن ریفرنس کی سماعت 16 ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔

(جاری ہے)

کوئلہ کرپشن ریفرنس کی سماعت کے موقع ملزم سابق صدر چیمبر آف کامرس حیدرآباد گوہر اللہ،رکن سندھ اسمبلی فقیر داد کھوسو و دیگر پیش ہوئے نیب کے گواہ آفتاب احمد کھوکھر کے بیان پر ملزمان کے وکلا کی جرح مکمل ہوئی عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب کے دوسرے گواہ کو طلب کرلیا ملزمان پر فرد جرم عائد ہوچکی ہے ریفرنس میں نامزد پی پی کے ایم پی اے فقیر داد کھوسو سمیت سابق سیکرٹری وزیر اعلی سندھ سہیل اکبر شاہ سمیت 11 ملزمان نامزد ہیںدیگر ملزمان میں سابق ڈائریکٹر مائنز اینڈ منرل منظور حسین میمن،عبدالرشید سولنگی بھی شامل ہیں ان پر الزام ہے کہ ملزمان پر بجلی گھر کے لئے نکالا گیا کوئلہ مارکیٹ میں فروخت کرنے کا الزام ہے ملزمان نے سرکاری افسران سے مل کر قومی خزانے کو ڈھائی ارب روپے کا نقصان پہنچایا ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں