سندھ ہائی کورٹ میں رکن سندھ اسمبلی ستارراجپر کے خلاف اختیارات کا نا جائز استعمال اور غیر قانونی اثاثے سے متعلق نیب نے جواب جمع کرادیا

پیر 21 اگست 2017 16:49

سندھ ہائی کورٹ میں رکن سندھ اسمبلی ستارراجپر کے خلاف اختیارات کا نا جائز استعمال اور غیر قانونی اثاثے سے متعلق نیب نے جواب جمع کرادیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2017ء) سندھ ہائی کورٹ میں رکن سندھ اسمبلی ستارراجپر کے خلاف اختیارات کا نا جائز استعمال اور غیر قانونی اثاثے سے متعلق نیب نے جواب جمع کرادیا۔ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے جواب الجواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔پیرکوسندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کے روبرو رکن سندھ اسمبلی کے خلاف اختیارات کا ناجائز استعمال اور غیر قانونی اثاثہ جات بنانے سے متعلق رکن سندھ اسمبلی ستار راجپر کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

نیب پراسیکیوٹر نے تحریری جواب جمع کرا دیا۔ نیب کے مطابق ستار راجپر نے آمدن سے کہیں زیادہ اثاثے بنائے ہیں۔ ستار راجپر کے پاس زرعی زمین سمیت دیگر اثاثہ ہیں۔ نیب کے مطابق ملزم کے خلاف انکوائری جاری ہے۔ عدالت نے ریماکس دیئے کہ راجپر صاحب اب آپ سیاست کے صحیح پلیٹ فارم ہیں۔ چیف جسٹس نے ریماکس دیئے کہ ارکین کو جیبیں گرم رکھنا آگیا ہے، اب انکے اثاثہ جات میں اضافے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے جو الجواب طلب کرلیا۔ عدالت نے سماعت تین اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے رکن سندھ اسمبلی ستار راجپر کی عبوری ضمانت میں تین اکتوبر تک توسیع کردی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں