مہاجر قومی موومنٹ کو جلسے کی اجازت نہ دینے کے خلاف دائر درخواست پر حکومت سندھ کو 28اگست کے لیئے نوٹس جاری

پیر 21 اگست 2017 16:51

مہاجر قومی موومنٹ کو جلسے کی اجازت نہ دینے کے خلاف دائر درخواست پر حکومت سندھ کو 28اگست کے لیئے نوٹس جاری
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے مہاجر قومی موومنٹ کو جلسے کی اجازت نہ دینے کے خلاف دائر درخواست پر حکومت سندھ کو 28 اگست کے لیئے نوٹس جاری کردیئے۔سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کے روبرو مہاجر قومی موومنٹ کے جلسے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

مہاجر قومے موومنٹ کے وکیل نے کہا کہ عید کے بعد ستمبر کے دوسرے ہفتے میں جلسے کی اجازت دی جائے۔ انتظامیہ نے اگست میں چیئرمین آفاق احمد کو درخواست کے باوجود جلسے کی اجازت نہیں دی۔ جلسے سمیت دیگر سیاسی سرگرمیاں ہر جماعت کا حق ہے۔ عدالت نے محکمہ سیکرٹری داخلہ، ایس ایس پی کورنگی، ڈپٹی کمشنر اور دیگر کو اٹھائیس اگست کے لیئے نوٹس جاری کردیئے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں