بلاول بھٹوزرداری کاخیر محمد جونو کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار

بدھ 23 اگست 2017 21:16

بلاول بھٹوزرداری کاخیر محمد جونو کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے روزنامہ عوامی آواز کے منیجنگ ایڈیٹر خیر محمد جونو کے ناگہانی انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے جاری کردہ تعزیتی بیان میں پی پی پی چیئرمین نے دعا کی کہ اللہ تعالی جنت الفردوس میں مرحوم خیر محمد جونو کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں