صوبائی وزرا کی حیدرآباد کے کامیاب جلسے پر پیپلزپارٹی قیادت کو مبارکباد

جمعرات 19 اکتوبر 2017 15:01

صوبائی وزرا کی حیدرآباد کے کامیاب جلسے پر پیپلزپارٹی قیادت کو مبارکباد
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء)سندھ کے وزرا جام مہتاب حسین ڈھر اور مکیش کمار چائولہ نے حیدرآباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شاندار جلسہ منعقد کرنے اور عوام کی بڑی تعداد میں شرکت کرنے پر پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت، پارٹی رہنمائوں، کارکنوں اور حیدرآباد کے جمہوریت پسندعوام کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جاری ہونے والے اپنے بیانات میں انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کے عظیم الشان جلسے نے یہ بات ثابت کردیا ہے کہ حیدرآباد کی عوام نے لسانیت کی سیاست سے لاتعلقی اختیار کرلی ہے اور وہ وفاق کی علامت پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس جلسے سے مخالفین کی آنکھیں کھل گئی ہیں اور یہ کامیاب جلسہ اس بات کی نوید ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں عوام پاکستان پیپلز پارٹی کو ہی ووٹ دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور جمہوریت کے سازش کرنے والوں کو ہمیشہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا اور ملک دشمن عناصر کھبی اپنی سازشوں میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ صوبائی وزرا جام مہتاب حسین ڈھر اور مکیش کمار چائولہ نے عوام سے درخواست کی کہ وہ پیپلزپارٹی کی قیادت کے ہاتھ مضبوط کریں تاکہ ملک میں جمہوری قوتوں کو فروغ حاصل ہو

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں