احتساب عدالت نے چائنا کٹنگ اور زمینوں پر قبضے اور عوام سے 32 کروڑ فراڈ کیس کی سماعت 7نومبر تک ملتوی کردی

جمعرات 19 اکتوبر 2017 17:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء) احتساب عدالت نے چائنا کٹنگ اور زمینوں پر قبضے اور عوام سے 32 کروڑ فراڈ کیس کی سماعت 7نومبر تک ملتوی کردی ہے۔جمعرات کواحتساب عدالت میں ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو کے سیکورٹی انچارج اور دیگر کے خلاف تعمیرات کے نام پر فراڈ کیس کی سماعت ہوئی۔ملزم منہاج قاضی ودیگر کے خلاف ایک گواہ کا بیان قلمبندکیاگیا۔

گواہ شاہین اختر نے عدالت میں اپنا بیان قلمبند کرادیا۔

(جاری ہے)

منہاج قاضی کی پلی بارگننگ کی رپورٹ پیش نہ کرنے پر عدالت نے برہمی کا ظہار کیا۔ نیب کے مطابق ملزم نے پلی بارگننگ کے حوالے قانونی کارروائی پوری نہیں کی۔ مہلت دی جائے،عدالت نے آخری مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی آئندہ سماعت 7نومبر کو کی جائے گی ملزم کے خلاف زمینوں پر قبضہ، چائنا کٹنگ اور شہریوں سے فراڈ کا ریفرنس درج ہیریفرنس میں شامل ملزمان میں منہاج قاضی کے علاوہ شعیب نعیم، سہیل الیاس و دیگر شامل ہیں ملزمان پر شہریوں کے ساتھ 32 کروڑ روپے کے فراڈ کا الزام ہے ملزمان نے بنگلوز کی اسکیم متعارف کراِئی لیکن الاٹیز کو قبضہ نہیں دیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں