کراچی پولیس نے 23 مئی 2016 سے 17 اکتوبر 2017 تک کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

اہ کے دوران غیر قانونی اسلحہ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 94 مقدمات درج کیے ،93 ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا

جمعرات 19 اکتوبر 2017 17:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء) کراچی پولیس نے 23 مئی 2016 سے 17 اکتوبر 2017 تک کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کراچی پولیس نے 18 ماہ کے دوران غیر قانونی اسلحہ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 94 مقدمات درج کیے جبکہ 93 ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا ۔ اس دوران دو ایس ایم جیز ، ایک عدد ریوالور ، 91 پستول اور مختلف اقسام کی 274 گولیاں برآمد کی گئیں جبکہ منشیات ایکٹ کی خلاف ورزی پر 54 مقدمات درج ہوئے ۔

اسی طرح 67 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 27 کلو 317 گرام چرس ، 8 کلو 150 گرام افیون اور دو بوتلیں شراب شامل ہیں ۔ کراچی پولیس نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے کرایہ داری ایکٹ 2015 کی خلاف ورزی پر 41 مقدمات کو درج کیا ، جس میں 72 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائی کے دوران 26 مقدمات درج کیے گئے ، جس میں 61 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ۔

(جاری ہے)

لاؤڈاسپیکر ایکٹ 2015 کی خلاف ورزی پر 13 مقدمات درج کرکے 12 ملزمان کو گرفتار کیا ۔ نفرت آمیز تحریریں اور اشتہارات کی اشاعت پر دو مقدمات درج کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ وال چاکنگ کی خلاف ورزی پر ایک مقدمہ درج ہوا اور ایک ہی ملزم کو گرفتار کیا گیا ۔ فرقہ ورانہ دہشت گردی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 5 مقدمات درج کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کیا ۔

کراچی پولیس نے تعزیرات پاکستان کی مختلف دفعات کی خلاف ورزی پر جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا ، جس میں قتل کی8 ، ڈکیتی اور رہزنی کے 41 اور موٹر سائیکل چوری اور چھیننے کے 24 مقدمات میں ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 14 لاکھ 97 ہزار 500 روپے برآمد کیے جبکہ 18 موٹر سائیکلیں ، ایک سوزوکی بھی برآمد کی گئی ۔ کراچی پولیس نے متفرق جرائم میں ملوث ملزمان میں غیر قانونی پانی کے کنکشن اور ہائیڈرنٹ اور ان کی فروخت کے ساتھ گٹکا مافیا کے خلاف بھی کارروائیاں کیں ، جس میں مختلف اقسا م کے گٹکا فروشوں کے خلاف 18 مقدمات درج کیے گئے ، جن میں 20 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ۔

غیر قانونی پانی کے کنکشن اور غیر قانونی پانی کی فروخت پر 40 مقدمات درج کرکے 85 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔ مفرور و اشتہاری ملزمان کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیوں میں انسداد دہشت گردی کورٹ سے مفرور 5 ملزمان کو گرفتار کیا ۔ دیگر کورٹس سے مفرور 55 ملزمان بھی گرفتار کیے گئے ۔ علاوہ ازیں شہر کے مختلف کورٹس سے اشتہاری قرار دیئے گئے 22 ملزمان کو گرفتار کرکے جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیجا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں