سابق ڈی جی کے ڈی اے ناصر عباس کے جسمانی ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع

جمعرات 19 اکتوبر 2017 17:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء)احتساب عدالت نے سابق ڈی جی کے ڈی اے ناصر عباس کے جسمانی ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی جبکہ ان کو طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دید یا ہے ۔جمعرات کوگلستان جوہر میں پارک کی جگہ غیر قانونی پلاٹوں کے الاٹمنٹ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی۔ملزم سابق ڈی جی کے ڈی اے کوعدالت میں پیش کیاگیا۔

نیب کی جانب سے استدعا کی گئی کہ ناصرعباس کامذید14دن کاجسمانی ریمانڈدیاجائے ،ملزم نے دوران تفتیش بہت سے انکشافات کئے ہیں ملزم نے دوران تفتیش کئی لوگوں کے نام بتائے ہیں جس پر ان کے وکیل کا کہنا تھا کہ ناصر عباس کو ریمانڈ کے دوران تشدد کا نشانہ بنایا گیا ،ناصر عباس کووکیل کا بہانہ بناکر مشتبہ شخص سے ملایا جاتا ہے تاکہ میرے موکل کو ہراساں کیا جاسکا۔

(جاری ہے)

میڈیکل سہولیات نہیں دی جارہی این آئی سی وی ڈی اسپتال کے ڈاکٹر سے طبی معائنہ کرایا جائے۔ نیب کے وکلا نے اپنے دلائل میں کہا کہ ملزم کو تشدد کا نشانہ نہیں بنایا گیا کسٹڈی میں ملزم کی پسند کا کھانا فراہم کیا جارہا ہے تمام میڈیکل سہولیات دی گئی ہیںملزم سے پوچھا جائے کیا تشدد کا نشانہ بنایا گیا عدالت نے استفسار کیا کہ نیب کی جانب سے تشدد کیا گیا ملزم کا کہنا تھا کہ عدالت کے پچھلے حکم کے بعد تشدد نہیں کیا گیا عدالت نے سابق ڈی جی کے ڈی اے ناصر عباس کو مزید 8یوم کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا جبکہ عدالت نے حکم دیا کہ ملزم کا این آئی سی وی ڈی اسپتال سے طبی معائنہ کرایا جائے آئندہ سماعت پر میڈیکل رپورٹ اور پروگریس رپورٹ پیش کی جائے جبکہ مقامی عدالت میں ناصر عباس کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا جو کہ 21اکتوبر کو سنایا جائے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں