جوڈیشل مجسٹریٹ کا ایم سی ایچ ہسپتال پر چھاپہ اسپتال میں گندگی کی رپورٹ سیشن جج کو ارسال کردی

جمعرات 19 اکتوبر 2017 17:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء)جوڈیشل مجسٹریٹ کا ایم سی ایچ اسپتال پر چھاپہ اسپتال میں گندگی کی رپورٹ سیشن جج کو ارسال کردی ۔تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ عباس مہدی نے ایم سی ایچ کیماڑی پر چھاپہ مارنے کے بعد رپورٹ مرتب کی جس میں کہا گیا ہے کہ اسپتال میں پلاسٹک بیگ اور گندگی کے ڈھیر کے باعث تعفن پھیلا ہو تھا۔

(جاری ہے)

اسپتال کا ایک کمرہ پلاسٹک ٹینک اور اسکریپ سے بھرا ہوا تھا۔ پینے کے پانی کا ٹینک ٹوٹا اور گندگی سے بھرا ہوا تھا۔ نہ ہی ادویات اسپتال میں موجود تھیں اور نہ ہی کوئی ریکارڈ۔ہے ادویات رکھنے والا فریج بھی خراب ہے،اسپتال کی بجلی کٹی ہوی ہے اور کوئی عملہ حاضر نہیں تھا، مجسٹریٹ نے رپورٹ سیشن جج غربی اور رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ کو ارسال کردی ہیں ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں