گورنر سندھ کی ہندو برادری کو دیوالی اور نئے سال کی مبارکباد

صوبہ کی تعمیر و ترقی میں اقلیتی برادری کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے،محمد زبیر

جمعرات 19 اکتوبر 2017 20:22

گورنر سندھ کی  ہندو برادری کو دیوالی اور نئے سال کی مبارکباد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) گورنر سندھ محمد زبیر نے ہندو برادری کو دیوالی اور نئے سال کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ کی تعمیر و ترقی میں اقلیتی برادری کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے ،با الخصوص ہندو برادری تعلیم ، صحت اور دیگر شعبہ زندگی میں نمایاں خدمات انجام دے رہی ہے اس ضمن میں نامورہندو طبی ماہرین، اساتذہ اور تاجروں نے صوبہ کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں جو کہ خوش آئند ہے ، اسلامی نظریاتی ریاست میں اقلیتوں کو بلا تفریق مذہبی رسومات کی مکمل آزادی حاصل ہے ،اسلام اخوت، رواداری، بھائی چارے اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی بھی تعلیم دیتا ہے،بین المذاہب ہم آہنگی کی بدولت صوبہ سندھ میں بھی ہندو ، عیسائی ، سکھ اور دیگر اقلیتیں اپنے مذہبی عقائد کی ادائیگی میں مکمل طور پر آزاد ی ہے ، صوبہ میں قدیم مندر فن ثقافت کی نمایاں واضح مثال ہیں، جہاں ہندو برادری اپنے مذہبی رسومات کی ادائیگی بلا خوف و خطر کررہی ہے، ہندو کمیونٹی کے درپیش مسائل کے حل کے لئے حکومت ہر ممکن اقدامات بروئے کار لارہی ہے تاکہ دیگر اقلیتوں کی طرح ہندو برادری بھی اپنے رو ز مرہ کے امور اور مذہبی رسومات کی ادائیگی بلا تسلسل سے ادا کرسکیں اس ضمن میں ہندو رہنما حکومت سے رابطہ میں ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہندو برادری نے قیام پاکستان میں بھی دیگر اقلیتوں کی طرح نہ صرف بڑھ چڑھ کر حصہ لیا بلکہ تعمیر و ترقی میں بھی سرفہرست خدمات انجام دے رہے ہیں ، ہر برس کی طرح دیوالی کے موقع پر ہندو برادری نئے برس کی آمد پر پاکستان کے استحکام ، ترقی اورخوشحالی کے لئے خصوصی دعائوں کا بھی اہتمام بھی کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں