کراچی میں جرائم پیشہ افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

آئی جی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی

جمعہ 20 اکتوبر 2017 15:15

کراچی میں جرائم پیشہ افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) ملیر کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا، آئی جی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ایس ایس پی کورنگی کے مطابق ملیر کے علاقے صاحب داد گوٹھ میں جرائم پیشہ افراد اور پولیس کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا، اس دوران ایک پولیس اہلکار جرائم پیشہ افراد کی گولیوں کا نشانہ بنام جس کی شناخت بلال حسین کے نام سے ہوئی، مقتول اہلکار بلال شریف قائد آباد کا رہائشی اور سعود آباد تھانے میں تعینات تھا، پولیس کے مطابق اہلکار کو منشیات فروش شہزاد کے ساتھیوں نے نشانہ بنایا جو پولیس اہلکار کو قتل کر کے باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

جرائم پیشہ افراد کے ہاتھوں پولیس اہلکار کی ہلاکت کی خبر اب تک نیوز پر نشر ہوئی تو آئی جی سندھ نے واقعے کا نوٹس لیا اور ڈی آئی جی ایسٹ سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ملیر مراد میمن گوٹھ کے تاجروں نے ڈکیتی اور لوٹ مار کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف احتجاجا مارکیٹیں بند کردیں ہیں، تاجر برادری کی جانب سے آئی جی سندھ سے ڈکیتیوں کی روک تھام کے لئے فوری اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے،احتجاج میں شامل تاجر برادری کا کہنا تھا تاجروں کو جب تک تحفظ فراہم نہیں کیا جائے گا پر امن احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں