سندھ پولیس میں کروڑوں روپے کرپشن کیس میں نیب نے اے آئی جی لاجسٹک تنویر طاہر کے خلاف جواب جمع کرادیا

جمعہ 20 اکتوبر 2017 16:43

سندھ پولیس میں کروڑوں روپے کرپشن کیس میں نیب نے اے آئی جی لاجسٹک تنویر طاہر کے خلاف جواب جمع کرادیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2017ء) سندھ پولیس میں کروڑوں روپے کرپشن کیس میں نیب نے اے آئی جی لاجسٹک تنویر طاہر کے خلاف جواب جمع کرادیا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سندھ پولیس فنڈ کرپشن ریفرنس میں گرفتار پولیس افسر تنویر طاہر کی درخواست ضمانت سے متعلق درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی جہاں نیب نے اپنی رپورٹ میں عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزمان نے پیٹرول اور دیگر مدعات میں ساڑھے سات کروڑ روپے کی کرپشن کی ،ملزم نے مختلف سی این جی اسٹیشنز کے نام پر جعلی چیکس جاری کیے ،ان پیٹرول اور سی این جی اسٹیشنز سے سندھ پولیس کو۔

2014کے دوران پیٹرول نہیں دیا گیا ، ان اسٹیشنز کے نام پر جاری بلز پر بھی کوئی ادائیگی نہیں ہوئی ،یہ رقم آئی جی سندھ کی اکائونٹ میں جمع کرائی گئی اور ملزمان نے رقم نکلوائی ، ملزمان کے خلاف کرپشن کا ریفرنس ذاتی عناد یا سیاسی بنیادوں پر نہیں بنایا گیا ،ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں ،طاہر تنویر نے اپنا وکیل بھی بدلنے کی درخواست دی تھی ملزم تنویر طاہر کی جانب سے شہاب سرکی ایڈووکیٹ نے وکلا نامہ جمع کرادیا عدالت نے سماعت تین نومبر تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں