عوامی مسائل بڑھ گئے ہیں ،حکومت کے کر نے کے کام عوام کر رہے ہیں ،حافظ نعیم الرحمن
جماعت اسلامی پبلک ایڈ کمیٹی اور عوام کی اپنی مدد آپ کے تحت شانتی نگر میں بنائی گئی سیوریج لائین کا افتتاح اور خطاب
جمعہ 20 اکتوبر 2017 19:05
(جاری ہے)
سیوریج لائین جماعت اسلامی پبلک ایڈ کمیٹی اور اہلِ محلہ کے تعاون اور کوششوں سے اپنی مدد آپ کے تحت بچھائی گئی ہے ۔
سیوریج لائین کی خرابی سے علاقہ مکینوں کو شدید دشواریوں اور پریشانی کا سامنا تھا ۔4انچ کی سیوریج لائین جگہ جگہ سے بند ہو گئی تھی جسے تبدیل کر کے 12انچ کی لائین بچھائی گئی ہے ۔جس کے بعد علاقے کا ایک دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا ہے ۔حافظ نعیم الرحمن نے جماعت اسلامی پبلک ایڈ کمیٹی کے ذمہ داران اور اہل ِ محلہ کو یہ کام سر انجام دینے پر مبارکباد دی اور عوام کو دعوت دی کہ وہ جماعت اسلامی کے ساتھ آئیں اور ہمارے شانہ بشانہ چلیں ۔جماعت اسلامی عوام کے مسائل کے حل کر نے کی صلاحیت رکھتی ہے اور شہریوں کو مسائل سے نجات دلوا سکتی ہے ۔ افتتاحی تقریب سے جماعت اسلامی ضلع شر قی کے امیریونس بارائی ،یوسی 23جماعت اسلامی کے قائم مقام ناظم اور پبلک ایڈ کمیٹی کے ذمہ دار شوکت نے بھی خطاب کیا اور سیوریج لائین کے کام کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔اس مو قع پر جماعت اسلامی کراچی کے سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری ،قائم مقام امیر زون گلشن اقبال خواجہ یوسف اور دیگر بھی مو جود تھے ۔حافظ نعیم الرحمن نے خطاب کر تے ہوئے مزید کہا کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی دونوں جماعتوں کی حکومتیں آج کراچی کے عوام کے مسائل حل کر نے کی ذمہ دار ہیں مگر دونوں کو مسائل سے کوئی سرو کار نہیں ہے ۔مئیر کراچی اختیارات اور وسائل کے نہ ہو نے کا رونا روتے ہیں گزشتہ سال بلدیہ کا بجٹ 26ارب تھا اس سال 27ارب ہے۔ وہ عوام کو بتائیں کہ یہ 27ارب کہاں گئے ۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ نعمت اللہ خان سٹی حکومت کے بجٹ کو 4ارب سے 42ارب تک لے گئے تھے ۔انہوں نے عوام کی خدمت کی ،دیانت داری سے بجٹ کا استعمال کیا اور کراچی میں بڑے منصوبے اور پروجیکٹ مکمل کیے تھے ۔لیکن آج یہ حال ہے کہ اختیارات اور وسائل صرف اس لیے مانگے جا رہے ہیں کہ کرپشن اور لوٹ مار کی جا سکے۔ عوام کی کوئی فکر نہیں۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کراچی میں بجلی کے نرخوں میں 20سے 100فیصد تک اضافہ کیا جا رہا ہے مگر ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی سمیت کسی ایک جماعت نے بھی کراچی کے عوام کی جیبوں پر ڈالے جانے والے ڈاکے کے خلاف کوئی آواز نہیں اُٹھائی صرف جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جس نے کے الیکٹرک کی لوٹ مار اور ظلم کے خلاف آواز اُٹھائی اور اس کو بے نقاب کیا ۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ عوام کو چوروں اور لٹیروں اور عوام کا حق مارنے والوں کو مسترد کر نا ہو گا اور اہل اور دیانت دار قیادت کو لانا ہو گا ۔عوام کو ان کے حقوق اور مسائل سے نجات صرف اسلام کے عادلانہ اور منصفانہ نظام سے ہی ممکن ہے اور جماعت اسلامی اس نظام کے نفاذ کی جدو جہد کر رہی ہے ۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (آج) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
ون ڈے سیریز میں ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان ویمنز کے خلاف کلین سوئپ، تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل 88 رنز سے جیت ..
دونوں ممالک کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے سیاسی، اقتصادی، تجارتی اور عوامی تعلقات کو بڑھانے کے لئے ..
اقرا سے بڑھ کر کوئی نہیں، بچہ بھی اس کے بعد آتا ہے ، یاسر حسین
فواد خان کی اداکارہ ممتاز کیساتھ تصاویر وائرل
فیصل قریشی نے ڈرامہ ’ظلم‘ میں بولے گئے ڈائیلاگز پر معافی مانگ لی
یہ خواہش کرنا بیٹا اداکار نہ بنے، منافقت نہیں ہے، یاسر حسین
ننھے وی لاگر شیراز کو یوٹیوب کی جانب سے گولڈن بٹن مل گیا
ایرانی صدر کی مزار قائد د پر حاضری،فاتحہ خوانی کی اورپھول رکھے
مسلم خواتین اسلامی ثقافت کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کریں، ایرانی صدر کی اہلیہ جمیلہ علم الہدیٰ
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
میری ٹائم سیکٹر میں سرمایہ کاری بڑھانے کے سلسلہ میں ٰاعلی سطحی وفد کی وفاقی وزیر برائے بحری امور سے ملاقات
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ