5ارب روپے کی کرپشن کا کیس، شرجیل میمن کو گرفتار کر لیا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 23 اکتوبر 2017 16:39

5ارب روپے کی کرپشن کا کیس، شرجیل میمن کو گرفتار کر لیا گیا
کراچی (اردو پوائنٹ ازہ ترین اخبار- 23اکتوبر 2017): دائر کیے ہو ئے 5ارب روپے کی کرپشن کیس میں ضمانت منسوخ ہونے پر سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کو گرفتار کرلیا گیا ،۔تفصیلات کے مطابق نیب کراچی نے سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کے خلاف 5ارب روپے کی کرپشن کا ریفرنس دائر کیا ہوا ہے ۔شرجیل میمن نے گرفتاری سے بچنے کے لیے ضمانت کروا رکھی تھی ۔سندھ ہائی کورٹ نے شرجیل میمن کی ضمانت منسوخ کرتے ہوئے انکو گرفتار کر نے کا حکم دے دیا تھا ۔

(جاری ہے)

عدالتی وقت ختم ہونے پر شرجیل میمن نےگرفتاری دینے کا فیصلہ کر لیا ۔عدالت ہی سے شرجیل میمن کو گرفتار کئیے جانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔نیب نے باقی 4ملوث ملزمان کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔ تازہ ترین صورتحال کے مطابق سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔گریاد رہے کہ اس وقت سندھ ہائی کورٹ میں بری تعداد میں نیب اہلکار موجود ہیں جبکہ نیب کی استدعا پر رینجرز کے اہلکار بھی عدالت کے باہر موجود ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں