مالی سال کے تین ماہ میں ٹریکٹرز کی فروخت میں 100 فیصد اضافہ

ْملک بھر سے کسانوں نے 15 ہزار 710 ٹریکٹرز خریدے، صرف ماہ ستمبر کے دوران 5 ہزار 953 ٹریکٹرز خریدے گئے

پیر 23 اکتوبر 2017 20:00

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) کاشتکاروں کے مالی حالات بہتر ہونے لگے، رواں مالی سال کے تین ماہ میں ٹریکٹرز کی فروخت 100 فیصد بڑھ گئی، آسان قرضوں، ٹیکسوں میں کمی، کھاد پر سبسیڈی اور دیگر مراعات کے باعث کسان اچھی فصل کے حصول کے لئے جم کر ٹریکٹرز کی خریداری کر رہے ہیں، جولائی سے ستمبر کے دوران ملک میں ٹریکٹروں کی فروخت100 فیصد تک بڑھ گئی۔

(جاری ہے)

تین ماہ میں کاشتکاروں نے 15 ہزار 710 ٹریکٹرز خریدے جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 7 ہزار 858 ٹریکٹرز فروخت ہوئے تھے ۔ صرف ستمبر میں ہی کسانوں نے 5 ہزار 953 ٹریکٹرز خریدے ہیں ۔ ماہرین کے مطابق ٹریکٹروں کی فروخت میں اضافے سے ظاہر ہوتا ہے کہ دن بہ دن کاشتکاروں کے مالی حالات بہتر ہو رہے ہیں اور وہ اچھی فصل کی خاطر نئے ٹریکٹروں کی خریداری میں زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں