خیبر پختونخوا میں پولیس کا بہترین نظام نافذکیا ہے جس کی مثال تمام صوبے دیتے ہیں ، عمران خان

ْاقتدار ملا تو صنعتکاروں سے کئے گئے تمام وعدے پورے کرینگے اب گو زرداری گو ہوگا ،آنیوالی حکومت ہماری ہے، کارکنان تیاری کریں 25دسمبر کو مزار قائدؒ پر بڑا جلسہ کرینگے، سائٹ میں صنعت کاروں اور میٹروول میں کارکنان سے خطاب

پیر 23 اکتوبر 2017 20:40

ْکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں پولیس کا بہترین نظام نافذکیا ہے جس کی مثال تمام صوبے دیتے ہیں اقتدار ملا تو صنعتکاروں سے کئے گئے تمام وعدے پورے کرینگے اب گو زرداری گو ہوگا آنے والی حکومت ہماری ہے کارکنان تیاری کریں پچیس دسمبر کو مزار قائد پر بڑا جلسہ کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سائیٹ ایسوسی ایشن میں صنعتکاروں سے خطاب اور سائیٹ میٹروویل میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ سندھ میں آنے والی حکومت پی ٹی آئی کی ہوگی کراچی سے پہلی مرتبہ ممبئی گیا تو وہاں غربت اور گندگی دیکھی کراچی اس وقت امیر اور صاف ستھرا شہر لگا تھا مگر آج کا کراچی دیکھ کر افسوس ہوتا ہے ممبئی کہاں پہنچ گیا اور کراچی کو نیچے کی طرف دھکیلا گیا ہے ہم چار سال سے خیبر پختون خوا میں اقتدار میں ہیں ہم نے وہاں اپنے رشتے داروں کی بھرتیاں نہیں کیں بلکہ میرٹ کو ترجیح دی ہے پولیس کا ایسا نظام نافز کیا ہے کہ دوسرے صوبے بھی وہاں کے پولیس نظام کی مثال دیتے ہیں سال دو ہزار تیرا میں خیبر پختون خوا میں سات سو پولیس اہلکار مارے گئے تھے اسفند یار ولی جو ہم پر تنقید کرتے تھکتے نہیں وہ خود پشاور نہیں جاسکتے تھے خیبر پختون خوا میں دہشتگردی میں ستر فیصد کمی آئی ہے خیبر پختون خوا میں پولیس کو غیر سیاسی کیا ہے پہلی مرتبہ وہاں ڈیڑھ ارب روپے کی سرمایہ کاری آئی ہے خیبرپختون خوا میں زمینوں کی قیمت تین گنا بڑھ گئی ہے عمران خان نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ بے روزگاری ہے روزگار کے لئے بزنس کمیونٹی کی مدد لینا پڑیگی ہماری ایکسپورٹ گر رہی ہے یہ دوسرا بڑا مسئلہ ہے ملک کے وزیر خزانہ کو پتہ ہونا چاہیئے تھا کہ ملک میں معاشی حالات خراب ہونگے مگر انہیں کچھ پتہ ہی نہیں ہے دن بدن حالات سدھرنے کے بجائے خراب ہوتے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سائیٹ ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلی سراج قاسم تیلی نے اپنے خطاب میں کہا کہ صنعتکاروں نے ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کیا ہے سیاستدان اپوزیشن میں ہوتے ہیں تو ہماری بات کرتے ہیں مگر اقتدار میں آکر بھول جاتے ہیں ایسا نہیں ہونا چاہیئے، ہمیں عمران خان سے بہت امیدیں ہیں وہ ملک کے لئے کچھ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سب کہتے ہیں کہ کراچی معاشی حب ہے یہ شہر ہے تو پاکستان ہے یہ شہر نہیں تو پاکستان نہیں ہے جو بھی اقتدارمیں رہے اسے کراچی کے حالات سدھارنے ہونگے۔ تقریب سے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر اور سائیٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید بلوانی نے بھی خطاب کیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں