یہودیوں کے پیسے پر پلنے والے جعلی خان اصل میں ملک پر حملہ آور ہیں، سریندر ولاسائی

بلاول ہائوس کے پڑوسی سکون اور امن سے رہ رہے ہیں ، الزام بازی عمران خان کا پرانا وطیرہ ہے ، انچارج میڈیا سیل بلاول ہائوس

پیر 23 اکتوبر 2017 21:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) میڈیا سیل بلاول ہائوس کے انچارج سریندر ولاسائی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہودیوں کے پیسے پر پلنے والے جعلی خان اصل میں ملک پر حملہ آور ہیں ۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کی قیادت نے ملک و قوم کے لئے جانیں قربان کردیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول ہائوس کے پڑوسی سکون اور امن سے رہ رہے ہیں ۔ الزام بازی عمران خان کا پرانا وطیرہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران کو سسرال کی طرف سے پاکستان کو بدنام کرنے کا ٹھیکہ ملا ہوا ہے۔ الزام خان کی پی ٹی آئی 2018 تک پی ٹی وی بن جائے گی۔ پیپلز پارٹی قوم کو نفسیاتی مریضوں کے حوالے نہیں ہونے دے گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں