بدعنوانی کا اعتراف کرنے والے سرکاری افسران کو ان کے عہدوں سے ہٹانے کا سلسلہ جاری

پیر 23 اکتوبر 2017 22:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) بدعنوانی کا اعتراف کرنے والے سرکاری افسران کو ان کے عہدوں سے ہٹانے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز مختلف محکموں کے گریڈ 19 کے حامل 8 افسران کو ان کے عہدوں سے ہٹادیا گیا۔

(جاری ہے)

سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے چیئرمین قادر بخش رند کو بھی ان کے عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہٹائے گئے افسران کا تعلق محکمہ جنگلات، وائلڈ لائف، تعلیم، ورکس اینڈ سروسز، آبپاشی، بلدیات اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے محکموں سے ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں