ماہ ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس )کل( ہوگا

ہفتہ 18 نومبر 2017 18:39

ماہ ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس )کل( ہوگا
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2017ء) ماہ ربیع الاول کی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کے لیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس(کل) اتوار کوکراچی میں ہوگا ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق ماہِ ربیع الاول1439؁ھ کے چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کے لئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کااجلاس (آج) اتوارکو بعد نمازِ عصر میٹ کمپلیکس محکمہٴ موسمیات یونی ورسٹی روڈ، کراچی میں منعقد ہو گا ۔کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان اجلاس کی صدارت کریں گے۔ چاند کے بارے میں شہادت دینے یا معلومات فراہم کرنے کے لئے ان نمبروں0300-9285203 , 0321-2484604 99261404 , 99261403 پر رابطہ کریں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں