کراچی میں انوکھی واردات ، موبائل اور پرس کے بعد اب کتا بھی گن پوائنٹ پر چھین لیا گیا

ہفتہ 18 نومبر 2017 21:57

کراچی میں انوکھی واردات ، موبائل اور پرس کے بعد اب کتا بھی گن پوائنٹ پر چھین لیا گیا
کراچی: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 نومبر2017ء) کراچی میں انوکھی واردات ، موبائل اور پرس کے بعد اب کتا بھی گن پوائنٹ پر چھین لیا گیاتفصیلات کے مطابق کراچی کے لٹیروں نے جانور بھی نہ چھوڑے ملزم نے شہری سے کتا چھین لیا ۔

(جاری ہے)

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں شہری اپنے قیمتی کتے سے محروم ہوگیا جبکہ پولیس کو رپورٹ درج کروانے کے بعد پولیس نے کتے کی تلاش شروع کردی ہے اور مالک کا کہنا ہے کہ چھینے والے کتے کی مالیت تین لاکھ روپے ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں کتے چوری کی پہلی شکایت ملی ہے۔ چھیننے والے کتے کے مالک کا کہنا تھا کہ 3ملزمان گاڑی میں آئے تھے اور گن پوائنٹ پرملزمان کتے کو ساتھ لے کر بھاگ گئے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں