آئی جی سندھ نے کرپٹ پولیس افسران کے خلاف کارروائی کی سفارش کردی

کرپٹ افسران کی فہرست وزیراعلی سندھ اور چیف سیکرٹری سندھ کو ارسال،وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد کارروائی شروع کی جائے گی، ذرائع

اتوار 19 نومبر 2017 12:30

آئی جی سندھ نے کرپٹ پولیس افسران کے خلاف کارروائی کی سفارش کردی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کرپٹ پولیس افسران کے خلاف کارروائی کی سفارش کردی ہے۔ آئی جی سندھ نے مذکورہ افسران کی فہرست وزیراعلی سندھ اور چیف سیکرٹری سندھ کو ارسال کر دی ہے،وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد کارروائی شروع کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ نے سندھ پولیس کی کالی بھیڑوں کی فہرست وزیراعلی اور چیف سیکرٹری کو پیش کر دی ہے، فہرست میں پولیس کو بدنام کرنے والے ان تمام افسران کے نام شامل ہیں جو سپریم کورٹ کو پیش کیے گئے ہیں، وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی اجازت کے بعد ان کیخلاف محکمہ جاتی کارروائی شروع کر دی جائے گی۔

واضح رہے کہ دو دن قبل آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے اغوا برائے تاوان، ٹارگٹ کلنگ، کرپشن اور محکمہ میں غیرقانونی بھرتیوں اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث پولیس افسران کی فہرست عدالت میں پیش کی تھی۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے حکم پر سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی سمیت دس افسران کیخلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہے، ایف آئی اے سمیت دیگر اداروں کے اعلی افسران کو انکوائری آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔

چیف سیکریٹری سندھ نے رپورٹ میں پیشرفت سے سپریم کورٹ کو آگاہ کیا تھا، غیرقانونی بھرتیوں، فنڈز میں ہیر پھیر کے سنگین الزامات کے بعد اعلی عدالت کے حکم پر سندھ پولیس کے بڑے بڑے افسران کیخلاف بڑی انکوائری شروع ہونے جارہی ہے۔ایف آئی اے سمیت دیگر اداروں کے اعلی افسران انکوائری آفیسر مقرر کئے گئے ہیں، ذرائع کے مطابق سابق ڈی آئی جی ٹریننگ، سابق ایڈیشنل آئی جی سندھ ، سابق ایس پی، سابق ایڈیشنل آئی جی فنانس اور دیگر کے خلاف تحقیقات ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں