آپ اگر جھوٹ پر مبنی پینڈورا باکس کھولیں گے تو ہم آپ کے خلاف پینڈورا کنٹینر کھولیں گے ،بول نے ڈاکٹر عامر لیاقت کے اعتراضات کا جواب دے دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس اتوار 19 نومبر 2017 12:45

آپ اگر جھوٹ پر مبنی پینڈورا باکس کھولیں گے تو ہم آپ کے خلاف پینڈورا کنٹینر کھولیں گے ،بول نے ڈاکٹر عامر لیاقت کے اعتراضات کا جواب دے دیا
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 19نومبر 2017ء ) :بول ٹیلی ویژن نیٹ ورک نے ڈاکٹر عامر لیاقت کے اعتراضات کا جواب دے دیا ۔بول ٹی وی انتظامیہ کاکہنا تھا کہ ڈاکٹر عامر لیاقت صاحب آپ اگر جھوٹ پر مبنی پینڈورا باکس کھولیں گے تو ہم آپ کے خلاف پینڈورا کنٹینر کھولیں گے۔تفصیلات کے مطابق بول نے ڈاکٹر عامر لیاقت کے اعتراضات کا جواب دے دیا۔بو ل نے ایک عامر لیاقت کی حال ہی میں جاری ہونے والی ویڈیو کے جواب میں ویڈیو جاری کر دی جس میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عامرلیا قت کوماضی اور حال میں اس طرح کے دماغی دورے پڑتے رہتے ہیں اور وہ آف ائیر اور آن ائیر اس طرح کی حرکتیں کرتے رہتے ہیں ۔

ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ جب بھی پروگرام کرنے کے لیے عامر لیاقت سے رابطہ کیا جاتا تو عامر لیاقت بیمار ہونے کی اداکاری کرتے اور کہتے کہ وہ پروگرام نہیں کر سکتے ۔

(جاری ہے)

بول کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر صاحب اگر آپ ہمارے خلاف پینڈورا باکس کھولیں گے تو ہم آپکے خلاف پینڈورا کنٹینر کھولیں گے ۔پروگرام ایسا نہیں چلے گا سکھانے والا بول ورنہ اس سے پہلے آپ آم کھلاتے اور چورن بیچتے تھے ۔

ویڈیو میں مزید کہا گیا ہے کہ کیا عامر لیاقت ایک بچے ہیں جس کو بول کی انتظامیہ یہ بتاتی تھی کہ وہ ٹی وی پر کیا بولیں اور کیا نہیں ، کیا عامر لیاقت جو حرکتیں پہلے کرتے وہ بھی بول کے کہنے پر کرتے تھے ۔ویڈیو میں کہا گیا کہ عامر لیاقت کی حرکتوں کی وجہ سے پروگرام لائیو سے ریکارڈ کیا گیا مگر انہو ں نے انتظامیہ سے لڑ جھگڑ کر دوبارہ لائیو کروا لیا۔

جو آخری شو عامر لیاقت نے کیا اس کی وجہ سے عامر لیاقت پر تاحیات پابندی لگنی چاہیء اور اگر ایسا نہ ہوا تو اس مرتبہ بول خود عامر لیاقت کے خلاف عدالت میں جائے گا ۔بول نے ویڈیو میں کہا کہ ڈاکٹر صاحب آپکے بغیر بھی بول کے کامیاب شوز نے بہترین ریٹنگ حاصل کی اور آپکو اس بات کی تکلیف ہے ۔جہاں تک آپ کے واجبات کی بات ہے تو آپ اپنا معاہدہ پڑ ھ لیں اب حساب آپکی طرف ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں