سندھ ہائی کورٹ ،چند روز میں 15افراد کے لاپتہ ہونے پر صوبائی حکومت، سیکورٹی اداروں کے سربراہوں کو20دسمبرتک نوٹس جاری

شہری لیاقت آباد، عزیزآباد، شاہ فیصل، جوہرموڑ، کورنگی اور دیگر علاقوں سے لاپتہ ہوئے، عدالت کابازیاب کراکر 20دسمبر تک پیش کرنے کا حکم

پیر 20 نومبر 2017 15:01

سندھ ہائی کورٹ ،چند روز میں 15افراد کے لاپتہ ہونے پر صوبائی حکومت، سیکورٹی اداروں کے سربراہوں کو20دسمبرتک نوٹس جاری
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے چند روز میں 15افراد کے لاپتہ ہونے پر صوبائی حکومت، سیکورٹی اداروں کے سربراہوں کو20دسمبرتک نوٹس جاری کرتے ہوئے لاپتہ شہریوں کو بازیاب کراکر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیاہے۔کراچی میں چند روز میں پندرہ سے زائد شہری لاپتہ ہوگئے ہیں اور ان لاپتہ افراد کے اہلخانہ نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیاہے۔

پیرکو سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے دائر درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے شہریوں کے گمشدگی پر سندھ حکومت،محکمہ داخلہ، آئی جی سندھ ، ڈی جی رینجرز اور دیگر کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔عدالت نے لاپتہ شہریوں کو بازیاب کراکر 20 دسمبر تک پیش کرنے کا حکم بھی دے دیا۔درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا کہ لاپتہ شہریوں کو پولیس، سادہ لباس اہلکار اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حراست میں لیا، عدالت سے استدعا ہے کہ انہیں بازیاب کرایا جائے۔ لاپتہ شہریوں میں فیضان خان، انوار، معراج الدین، احسان، عرفان علی اور دیگر شامل ہیں۔ یہ شہری لیاقت آباد، عزیزآباد، شاہ فیصل، جوہرموڑ، کورنگی اور دیگر علاقوں سے لاپتہ ہوئے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں