حکومت سنبھالی تو ملک میں توانائی کا شدید بحران تھا، توانائی چیلنجز پر قابو پانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 20 نومبر 2017 14:56

حکومت سنبھالی تو ملک میں توانائی کا شدید بحران تھا، توانائی چیلنجز پر قابو پانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20نومبر۔2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت سنبھالی تو ملک میں توانائی کا شدید بحران تھا، توانائی چیلنجز پر قابو پانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاجو بھی منصوبہ شروع کیا اسے تکمیل تک پہنچایا ہے۔

(جاری ہے)

کراچی میں پورٹ قاسم پر ایل این جی ٹرمینل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کی قلت کے باعث صارفین اور صنعتیں متاثرہورہی تھیں، کھاد کے کارخانے اور گھریلو صارفین کو گیس کی کمی کا سامناتھا، دوسرے ایل این جی ٹرمینل کی تنصیب سے ہمیں وافر مقدار میں گیس میسر ہوگی۔

شاہد خاقان عباسی نے مزیدکہا کہ ملک میں ایل این جی ٹرمینل اپنی مکمل صلاحیت کے ساتھ کام کر رہے ہیں، پاکستان گیس پورٹ کنسورشیم کے تعاون سے ٹرمینل لگایا گیا ہے، کنسورشیم میں چین، جاپان اور یورپ کی کمپنیاں شامل ہیں، اقبال زیڈ احمد نے جانفشانی سے ٹرمینل کے منصوبے کو مکمل کیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں