سب میرین چورنگی انڈرپاس کی ایک سائڈ 15 دسمبر تک کھل جانی چاہیے ،وزیر اعلیٰ سندھ

پیر 20 نومبر 2017 16:25

سب میرین چورنگی انڈرپاس کی ایک سائڈ 15 دسمبر تک کھل جانی چاہیے ،وزیر اعلیٰ سندھ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2017ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سب میرین چورنگی انڈرپاس کی ایک سائڈ 15 دسمبر تک کھل جانی چاہیے ،یہ بات انہوں نے اپنی زیرصدارت ہونے والے کراچی میگا پروجیکٹس سے متعلق اجلاس میں کہی ۔ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق اجلاس میں وزیر بلدایت جام خان شورو،پراجیکٹ ڈائریکٹرکراچی پیکیج اوردیگربھی شریک تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تمام جاری منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔وزیر اعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ ترقیاتی کام جلد ازجلد مکمل کیا جائے۔سب میرین چورنگی انڈر پاس کا تعمیراتی کام مزید تیز کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ انڈرپاس جلد کھولنا چاہتا ہوں تاکہ سن سیٹ بلیوارڈ پر فلائی اوور کا کام شروع ہوسکے،جبکہ ڈرگ روڈ فلائی اوور کی ایسی مرمت کی جائے کہ آیندہ مسائل نہ ہوں ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں