ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید کا کراچی میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کا دورہ

کراچی میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے پاکستان رینجرہر ممکن اقدامات کر رہی ہے،گفتگو

بدھ 22 نومبر 2017 17:39

ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید کا کراچی میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کا دورہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2017ء) ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل محمد سعید نے بدھ کو کراچی میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کا دورہ کیا۔ انسٹیٹیوٹ کے ڈی جی روشن علی شیخ اورانتظامیہ نے ڈی جی رینجرز کو خوش آمدید کہا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر زیر تربیت افسران کو کراچی آپریشن اور اس کے نتائج پر تفصیلی بر یفنگ دی گئی ۔ڈی جی رینجرز(سندھ) نے واضح کیا کہ کراچی میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے پاکستان رینجرہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔کراچی آپریشن کے مثبت نتائج امن کی صورت میں نظر آرہے ہیں اور یہ آپریشن حتمی مقاصد کے حصول تک بلا تفریق جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں