ایم کیو ایم لندن کے رہنما بابرغوری اور شمیم صدیقی کا پارٹی رکنیت سے استعفی کا اعلان

اتوار 10 دسمبر 2017 13:40

ایم کیو ایم لندن کے رہنما بابرغوری اور شمیم صدیقی کا پارٹی رکنیت سے استعفی کا اعلان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2017ء) متحدہ قومی موومنٹ لندن سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ بابر غور اور سابق وزیر مواصلات شمیم صدیقی نے پارٹی رکنیت سے استعفی کا اعلان کرتے ہوئے اپنے استعفی لندن بھجوا دیے ہیں ۔ بابر غوری نے کہا ہے کہ پارٹی کی رکنیت سے استعفے کا فیصلہ خالصتا ذاتی ہے اور ابھی کسی پارٹی یا گروپ میں شامل نہیں ہورہا۔

دوسری جانب شمیم صدیقی کا بھی کہا ہے کہ22 اگست کو پاکستان کے خلاف تقریر پر پارٹی میں خاموشی اختیار کی اور ایم کیوایم کی ذمے داریوں سے دستبردار ہونے کا فیصلہ ذاتی ہے۔بابر غوری نے پارٹی کی تمام ذمہ داریوں سے کنارہ کشی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی تمام ذمے داریوں سے دستبردار ہو رہا ہوں۔

(جاری ہے)

بانی ایم کیو ایم کی 22 اگست 2016 کو پاکستان مخالف تقریر کرنے پر فاروق ستار نے ایم کیو ایم پاکستان کا اعلان کیا جس کے بعد کئی رہنما ایم کیو ایم لندن کے ساتھ جڑے رہے۔

انہوں نے کہا گزشتہ ایک سال سے پارٹی میں فعال نہیں اور گزشتہ سال پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے پر اختلافات ہوئے جس پر اب تک قائم ہوں تاہم اب پارٹی کو استعفی بھیج دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ایک ہی ہے جو لندن میں ہے، پاکستان میں جو ایم کیو ایم ہے اس میں کبھی حصہ نہیں رہا۔ بابر غوری نے کہا کہ پہلے سمجھتا تھا کہ پاک سرزمین پارٹی نے غلط فیصلہ کیا لیکن شاید ان کے پاس یہی چوائس تھی جس کے بعد انہیں یہ کرنا پڑا اور اگر پی ایس پی اور ایم کیو ایم پاکستان کا انضمام ہوتا ہے تو اچھی بات ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں