کسٹمز نے انسدا د سمگلنگ کیلئے دو جدید فائبر بوٹس حاصل کرلیں

اتوار 10 دسمبر 2017 16:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2017ء) پاکستان کسٹمز نے سمندری راستے اسمگلنگ کی انسداد کے لیے 2 جدید خودکار فائبربوٹس حاصل کرلی ہیں جن کے ڈھانچے HULL ترکی سے درآمد کرلیے گئے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ دونوں فائبربوٹس کی مالیت 30 کروڑ روپے ہے جو16 اعشاریہ50 فٹ لمبی اورجدید ترین واٹرجیٹ انجن کی حامل ہیں جن کی اسپیڈ 30 ناٹیکل مائیلز ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کسٹمز کے پاس سمندری راستوں پر انسداد اسمگلنگ کے لیے فی الوقت 3 بوٹس ہیں لیکن ان میں صرف ایک بوٹ آپریشنل ہے جبکہ ضرورت پڑنے پرباقی ماندہ دو بوٹس کو پہلے عارضی بنیادوں پردرست کروایا جاتا ہے اور پھر انہیں مطلوبہ سرگرمیوں کے لیے استعمال میں لایا جاتا ہے۔ ترکی میں قائم ایک ڈچ کمپنی مذکورہ دو نئی فائبربوٹس کے ڈھانچے تیار کیے ہیں جبکہ کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ان بوٹس میں نیویگیشن ودیگر آلات کی تنصیب کررہی ہے۔ پہلی فائبربوٹ جنوری 2018 میں پاکستان کسٹمز کے حوالے کردی جائے گی جبکہ دوسری بوٹ مارچ کے اختتام تک پاکستان کسٹمزکے حوالے کی جائے گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں