جامعہ کراچی، داخلے برائے 2018 ء کے سلسلے میں طلبہ کے لئے ضروری ہدایت

اتوار 10 دسمبر 2017 16:50

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2017ء) ایسے طلبا وطالبات جو جامعہ کراچی میں داخلہ ٹیسٹ کی بنیاد پر ہونے والے داخلوں کے لئے داخلہ فارم جمع کراچکے ہیں اور اگر وہ داخلہ ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام ہوجاتے ہیں،توانہیں میرٹ کی بنیاد پر ہونے والے داخلوں کے لئے براہ راست اہل نہیں سمجھا جائے گا بلکہ انہیں میرٹ کی بنیاد پر ہونے والے داخلوں کے لئے الگ داخلہ فارم جمع کرانا ہوگا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ میرٹ کی بنیاد پر ہونے والے داخلوں کے لئے طلباوطالبات 13 دسمبر2017 ء تک داخلہ فارم آن لائن جمع کراسکتے ہیں۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق طلبہ تمام معلومات بمعہ آن لائن داخلہ فارم اور پراسپیکٹس کے حصول کے لئے www.uokadmission.edu.pk پر رابطہ کرسکتے ہیں،جہاںتمام معلومات موجودہیں۔ علاوہ ازیں مخصوص کوٹے (Reserved Seats )کے فارم بھی13 دسمبر 2017ء تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ خواہشمند طلبہ1200 روپے کا بینک چالان ایچ بی ایل کی کسی بھی برانچ میں جمع کرانے کے بعد داخلہ فارم آن لائن جمع کراسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں