ہمیں حضوراکرم ؐکی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر صحیح اور سچے مسلمان ہونے کی شناخت کرانی ہے، ناصر حسین شاہ

اتوار 10 دسمبر 2017 16:50

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2017ء) صوبائی وزیر برائے اطلاعات، محنت و ٹرانسپورٹ سید ناصر حسین شاھ نے کہا ہے کہ ہمیں حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر صحیح اور سچے مسلمان ہونے کی شناخت کرانی ہے ۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ بات انہوں نے ڈاو میڈیکل کالج میں منعقدہ جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تقریبات کے سلسلے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈاؤمیڈیکل کالج کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سعید قریشی مولانا اصغر شہیدی ، مولانا اکرام نقشبندی، امداد نقوی کے علاوہ اساتذہ ، طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ وزیر اطلاعا ت سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اس بابرکت ماہ ربیع الاول میں ہمارے پیارے آقا نبی کریم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت کا مہینہ ہے، یہ جشن پورے سال منایا جا سکتا ہے لیکن اس کی خصوصیت کے حوالے سے یہ منسوب ہے۔۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں