مسلم امہّ یہود و نصاری کیخلاف اٹھ کھڑی ہو، علامہ خادم حسین رضوی

امریکہ سے سفارتی، تجارتی تعلقات ختم کیئے جائیں، مفتی غلام غوث بغدادی تحریک لبیک کی اپیل پر کراچی سمیت لاہور، حیدرآباد، گجرات اورملتان میں امریکہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے

اتوار 10 دسمبر 2017 18:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2017ء) تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺپاکستان کے سربراہ امیر المجاہدین علامہ خادم حسین رضوی نے کہا ہے کہ یہودونصاری کا مقابلہ باتوں سے نہیں عمل سے کرنا ہوگا۔امّت مسلمہ کو امریکہ اور یورپ کا معاشی، ثقافتی اور سماجی بائیکاٹ کا آغاز کرنا ہوگا عالمِ اسلام آج پھر سلطان صلاح الدین ایوبی کا منتظر ہے۔

بد قسمتی سے اسلامی ممالک کے سربراہان دینی حمیت سے بے بہرہ اور یہودو نصاری کی غلامی میں ہیں اور امّت مسلمہ کو بھی اسی غلامی میں دینے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ قبلہ اول کی حفاظت کے لئے پاکستان سمیت امّت مسلمہ کے ہر ملک کی دینی اور اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ ہر ممکن کوشش کریں پوری امّت مسلمہ میں کوئی ایسی قیادت نظر نہیں آتی جو یہود و نصاری کی عالمی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرسکے ان حالات میں پاکستان کے مسلمانوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ آئندہ اپنے لئے ایسے حکمران منتخب کریں جو ان کی دینی و ملی امنگوں کے مطابق یہودو نصاری کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر سکے ان خیالات کا اظہار علامہ خادم حسین رضوی نے اتوار کے روز کراچی میں تحفظ قبلہ اول مارچ کے شرکاء سے ٹیلیفونیک خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ پاکستان کے تحت تحر یک کے مرکزبہادر آباد سے نورانی چورنگی نمائش تک تحفظ قبلہ اول مارچ کیا گیا جس میں سندھ کے امیر مفتی غلام غوث بغدادی، علامہ رضی حسینی، علامہ مبارک عباسی، علامہ ساجد محمود، علامہ احمد رضا امجدی، مولانا عدیل رضا،علامہ حسن رضا،علامہ ارشاد قریشی اور ہزاروں کارکنان نے شرکت کی۔

جس مارچ میں ہزاروں شرکاء لبیک یارسول اللہﷺ کے فلک شگاف نعریں لگاتے رہیں۔مارچ سے خطاب کرتے ہوئے مفتی غلام غوث بغدادی نے کہاجب دشمن کسی اسلامی علاقے پر بزور طاقت قبضہ کرے اور ظلم و ستم کا بازار گرم کر دے تومسلمانوں پرجہاد فرض ہو جاتا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ کے حالیہ اقدامات کے بعد مسلم حکمرانوں کی شرعی ذمہ داری ہے کہ وہ امریکہ سے سفارتی، تجارتی تعلقات توڑ کر امریکہ اور اسرائیل کے خلاف علم جہاد بلند کریں۔ اس موقع علامہ رضی حسینی نے کہا امّت مسلمہ پر غیرت مند لوگ حکمرانی کررہے ہوتے تو امریکہ سمیت کسی بھی طاقت کو قبلہ اول کی طرف میلی آنکھوں سے دیکھنے کی جرّت نہ ہوتی۔ اس موقع پر علامہ حسن رضا سمیت دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں