وزیر داخلہ سندھ نے سکھر میں پولیس اہلکاروں کے فوٹوگرافر سلمان انصاری پر تشدد کے حوالے سے نوٹس لے لیا

اتوار 10 دسمبر 2017 20:10

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2017ء) وزیرداخلہ سندھ سہیل انور خان سیال نے سکھر میں مبینہ طورپر نشہ میں دھت پولیس اہلکار اور دیگر اہلکاروں کا فوٹو گرافر سلمان انصاری پر تشدد کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر انتہائی سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی سکھر سے تفصیلی انکوائری ومحکمانہ کاروائی پر مشتمل رپورٹ فوری طور پر طلب کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ زخمی فوٹوگرافرودیگر زخمی صحافیوں کو تمام تر طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور صحافی ایسوسی ایشن کے عہدیداران ونمائندگان سے فوری اجلاس کرکے انکی ہرممکن قانونی معاونت کے لیئے اقدامات کو عملاً یقینی بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں