کے یو جے کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں مارننگ اسپیشل نے ڈان نیوز کوہرادیا

اتوار 10 دسمبر 2017 21:00

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2017ء) کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) سپرسکس کرکٹ ٹورنامنٹ روزنامہ مارننگ اسپیشل نے ڈان نیوز کر ہرکر ٹرافی اپنے نام کرلی، کے یوجے سپر سیکس ٹورنامنٹ 8 دسمبر کو بروزجمعہ کراچی پریس کلب کے بیک یارڈ میں شروع ہوا تھا، ٹورنامنٹ میں مختلف ٹی وی چینلز ، اخبارات ، نیوز ایجنسیوں کی 32 ٹیموں نے حصہ لیا۔

فائنل میں ڈان نیوز کا مقابلہ مارننگ اسپیشل سے ہوا۔ ڈان نیوز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 4 اوورز میں 43 رنز کا ٹارگٹ دیا جو مارننگ اسپیشل کی ٹیم نے آخری اوورز کے تیسری گیند پر پورا کرلیا۔ ٹورنامنٹ میں صحافیوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ فائنل میچ میں ڈی جی کے ڈی اے سمیع الدین صدیقی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور گیند کو ہٹ لگا کر فائنل میچ کا آغاز بھی کردیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ صحافیوں کے لئے کے یو جے کی یہ کاوش قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافی دن رات اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں میں مصروف رہتے ہیں اور صحافت انتہائی محنت اور جانفشانی کا کام ہے۔ انہوں کہا کہ اسپورٹس جسمانی فٹنس کے لئے ضروری ہے اور کے یوجے کی صحافیوں کے لئے کرکٹ کے اس سرگرمی کا انعقاد صحافیوں کو جسمانی طور پر فٹ رکھنے کی طرف ایک قدم ہے۔

چیف فائر آفیسر تحسین، سینئر صحافی عظیم میاں، پی ایس پی کے سربراہ ارشد وہرہ، جماعت اسلامی کے ڈاکٹر معراج الہدا، نیشنل بینک اف پاکستان کے عہدیداران، کراچی پریس کلب کے صدر، جنرل سیکریٹری سمیت مختلف سیاسی ، سماجی اور کاروباری شخصیات نے گراونڈ کا دورہ کیا اور ٹور نامنٹ کے انعقادپر کراچی یونین اف جرنلسٹس دستور کے صدر افضال محسن ، جنرل سیکریٹری حامد الرحمن اور باڈی ممبران کو مبارک باد پیش کی ۔

کراچی یونین آف جرنلسٹ کے صدر، جنرل سیکریٹری اور باڈی ممبران نے فائنل جیت نے پر مارننگ اسپیشل کو مبارک باد پیش کی۔ کے یو جے سپر کرکٹ ٹورنامنٹ کے فاتح ٹیم اور شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو انعامات ایک تقریب میں دئیے جائیں گے۔ تقریب کے انعقاد اعلان جلد کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں