عالمی کتب میلہ میں لگائے جانے والا ہر اسٹال منفرداوراپنی مثالی حیثیت رکھتا ہے ، سربراہ ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹر محمد فاروق ستار

ڈاکٹر محمد فاروق ستار کا ایکسپو سینٹر میں عالمی کتب میلہ کا دورہ ، اسٹالوں کے منتظمین سے ملاقاتیں ،انہیں زبردست خراج تحسین

اتوار 10 دسمبر 2017 22:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2017ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے اتوار کے روز کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری عالمی کتب میلہ کا دورہ کیا اور یہاں لگائے گئے مختلف اسٹالوں کے منتظمین سے ملاقاتیں کرکے ان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ عالمی کتب میلہ میں لگائے جانے والاہر اسٹال منفرد اور اپنی مثالی حیثیت رکھتا ہے۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی کے رکن سید امین الحق اور حق پرست رکن قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کاغذ انڈسٹری کو نہ صرف فروغٖ دینے بلکہ اس کی سرپرستی کرنے کی ضرورت ہے جو باشعور لوگ کتابوں کے میلے اور ان میں اسٹالز سجا رہے ہیں وہ ملک میں علم کے نئے دیئے روشن کررہے ہیں اور ان کی یہ کاوشیں تاریخ میں قدر کی نگاہ سے دیکھی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی کتب میلہ میں طلبہ و طالبات ، نوجوانوں اور تمام طبقہ ہائے فکر کی دلچسپی ثابت کرتی ہے کہ ملک میں کتابوں کو اثاثہ سمجھنے والے اور ان سے استفادہ کرنے والے نہ علم حاصل کررہے ہیں بلکہ اس کو فروغ بھی دے رہے ہیں اور اس عمل سے عالمی سطح پر بھی پاکستان کا نام روشن ہوگا اور معززدنیا میں پاکستان کا وقار بلند ہوگا ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں