ملک کو تیسری سیاسی قوت کی ضرورت ہے، جلد وطن واپس آئوں گا، پرویز مشرف

(ن )لیگ،پیپلزپارٹی نے چار،چاربارحکومت کی ، دونوں جماعتوں نے ملکی خزانہ خالی کیا عوام آیندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کا خاتمہ کر کے اے پی ایم ایل اور اسکے اتحادیوں کوووٹ دینگے،میری سوچ اورپارٹی میں فرقہ واریت کی گنجائش نہیں، کارکنوں سے وڈیو لنک خطاب

اتوار 10 دسمبر 2017 23:50

ملک کو تیسری سیاسی قوت کی ضرورت ہے، جلد وطن واپس آئوں گا، پرویز مشرف
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2017ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ وسابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ بہت جلد پاکستان واپس آئوں گا،ملک کو تیسری سیاسی قوت کی ضرورت ہے،عوام2018 کے انتخاب میں اے پی ایم ایل اور اسکے اتحادیوں کوووٹ دینگے۔

(جاری ہے)

اتوار کو وڈیو لنک کے ذریعے شہر قائد میں کارکنوںسے خطاب کرتے ہوئے پرویز مشرف نے کہا کہ آل پاکستان مسلم لیگ ایک مذہب،فرقے اور قوم کی جماعت نہیں ہے میری سوچ اورپارٹی میں فرقہ واریت کی گنجائش نہیں پرویز مشرف نے کہاکہ کراچی میں امن محبت اور بھائی چارگی کو فروغ دیں انہوں نے کہا کہ ملک کو تیسری سیاسی قوت کی ضرورت ہے بہت جلد پاکستان آرہاہوں۔

عوام آیندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کا خاتمہ کردیں گے،عوام2018 کے انتخاب میں اے پی ایم ایل اور اسکے اتحادیوں کوووٹ دینگے۔انہوں نے کہا کہ (ن)لیگ،پیپلزپارٹی نے چار،چاربارحکومت کی ، پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے ملکی خزانہ خالی کیا، پاکستان واپس آناچاہتاہوں،بہت جلدعوام کے درمیان ہوں گا، جب تک لیڈرعوام میں نہیں ہوتابات نہیں بنتی۔پرویزمشرف نے کہا کہ پاکستان واپس آکرکارکنوں کوساتھ لیکرچلوں گا، میری سوچ اورپارٹی میں فرقہ واریت کی گنجائش نہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں